Unesco Encyclopedia: یونیسکو انسائیکلوپیڈیا کیلئے ڈاکٹر حفظ الرحمن کی تحریر

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:56 PM IST

Chapter For Unesco Encyclopedia: ڈاکٹر حفظ الرحمن نے یونیسکو لیے ایک باب تحریر کیا

ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی (Dr Hifzur R Siddique) ایک دہائی سے زیتون، ٹماٹر، آم، ایلو ویرا، گوبھی اور متعدد ادویاتی پودوں اور سبزیوں میں پائے جانے والے مالیکیول- لیوپیول کے اینٹی کینسر اور سوزش مخالف خصوصیات (Anti-Cancer And Anti-Inflammatory Properties) پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تحریر جلد ہی شائع ہوگی اور کینسر ریسرچ (Cancer Research) کے میدان میں افادیت کا باعث بنے گی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے استاد ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی (Dr Hifzur R Siddique) (شعبہ علم حیوانات) اور ان کے ساتھ دو ریسرچ اسکالرز (Research Scholars) فائٹو کیمیکل یعنی پودوں سے حاصل ہونے والے مالیکیول پر کام کر رہے ہیں۔

Chapter For Unesco Encyclopedia: ڈاکٹر حفظ الرحمن نے یونیسکو لیے ایک باب تحریر کیا

بتایا جاتا ہے کہ کینسر کی دوائیوں میں سارے منفی اثرات ہوتے ہیں اسی لئے لیب میں فائٹو کیمیکل پر کام کیا جاتا ہے، جس کے منفی اثرات کم ہوتے ہیں اور تھریپی میں زیادہ مدد کرتی ہیں. لیوپیول ان میں سے ایک کیمیکل ہے، جس کے بہت سارے فائدے ہیں اور یہ بہت سارے پودوں میں موجود ہوتا ہے۔ جس کا استعمال کر کے کینسر کی تھیریپی کے منفی اثرات کو کم کرکے ایک مؤثر تھراپی کر سکتے ہیں۔

اسی سے متعلق ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی نے 20 انسائیکلوپیڈیا کے ایک ضخیم مجموعے یونسکو- انسائیکلوپیڈیا لائف سپورٹ سسٹم کے لیے 'لیوپیول ٹرایٹر پین اینڈ میڈیسنل پراپرٹیز' کے صحت فوائد پر ایک باب تحریر کیا ہے جو جلد ہی شائع ہوگا۔

ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی نے بتایا کہ وہ ایک دہائی سے زیتون، ٹماٹر، آم، ایلو ویرا، گوبھی اور متعدد ادویاتی پودوں اور سبزیوں میں پائے جانے والے مالیکیول- لیوپیول کے اینٹی کینسر اور سوزش مخالف خصوصیات پر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حفط الرحمن کے ساتھ لیب میں دو ریسرچ اسکالرز ہمہ فاطمہ اور دیپتی سنگھ بھی کام کرتی ہیں۔

ڈاکٹر حفظ الرحمن نے اپنے آپ کو خوش نصیب بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی تحریر ایک اہم دستاویز میں شائع ہو کر کینسر ریسرچ کے میدان میں افادیت کا باعث بنے گی۔

ڈاکٹر صدیقی کو ان کی تحقیق کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے امریکن ایسوسی ایشن آف کینسر ریسرچ (American Association of Cancer Research) (اے اے سی آر) نے بھی اور لینڈ، امریکہ میں اپنے 102 ویں سالانہ اجلاس میں مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو اسکالرز کے ریسرچ پیپر کو 'انسائٹ ایوارڈ' سے نوازا گیا

ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی کے ساتھ لیب میں کام کرنے والی دو رسرچ اسکالرز ہمہ فاطمہ اور دیپتی سنگھ نے ڈاکٹر صدیقی کی قابلیت اور تحقیق کی تعریف کرتے ہوئے اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا کہ وہ ان کے سرپرستی میں لیب میں کام کرتی ہیں، جن سے ان کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.