وارانسی: امت شاہ نے ’بوتھ جیتا تو الیکشن جیتا‘ کا منتر دیا

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 9:45 AM IST

UNI News

ریاست اتر پردیش کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں کے بی جے پی کے انچارجوں اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں کی میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ انتخابات کے نتائج کو دہرانے کے لیے بوتھ کی سطح تک جانا ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کو بوتھ سطح پر کارکنان کو ووٹروں سے جوڑنے کے لئے ’بوتھ جیتا تو الیکشن جیتا‘ کا منتر دیا۔

مسٹر شاہ، جو اتر پردیش کے پوروانچل علاقے کے دو روزہ دورے پر جمعہ کو وارانسی پہنچے تھے، نے ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں کے بی جے پی کے انچارجوں اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں کی میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ انتخابات کے نتائج کو دہرانے کے لیے بوتھ کی سطح تک جانا ہوگا۔ شاہ کی زیر صدارت دیر شام تک چلی انتخابی منتھن میٹنگ کے بعد، بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں ممبرشپ مہم اور عوامی رابطہ سمیت کچھ اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔

میٹنگ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، دونوں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ پارٹی کے انتخابی انچارج دھرمیندر پردھان، پارٹی کے ریاستی انچارج رادھا موہن سنگھ اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر شاہ نے پارٹی عہدیداروں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کو بوتھ کی سطح تک لے جانے کا پیغام دیا۔ ساتھ ہی، رکنیت سازی مہم کے ذریعے پارٹی کارکنوں کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مسٹر شاہ نے عوامی رابطہ کو اہم ہتھیار بنانے کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسٹر شاہ آج شام یہاں بابت پور ہوائی اڈے پر پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوئے۔

اس دوران مسٹر شاہ نے مدن موہن مالویہ کی برسی کے موقع پر یونیورسٹی کیمپس کے قریب واقع مہامنا کے مجسمے کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.