AIMIM Writes letter to Aligarh Mayor بارش کے جمع پانی کی نکاسی کے لئے علیگڑھ میئر کے نام خط

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 12:47 PM IST

AIMIM Writes letter to Aligarh Mayor: بارش کے جمع پانی کی نکاسی کے لئے علیگڑھ میئر کے نام خط

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری حمزہ سفیان نے علیگڑھ کے میئر محمد فرقان کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے جلد از جلد اسٹاف کو میدان میں اتارنے اور پانی کی نکاسی کے حوالہ سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں میئر سے لوگوں کو بارش کے جمع پانی کے سبب ہو رہی پریشانیوں کا ازالہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔letter to Aligarh Mayor on inundated Roads

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ ضلع میں گزشتہ چار روز سے جاری بارش میں جس طرح کے حالات ضلع علی گڑھ میں پیدا ہوگئے ہیں اس میں عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ علیگڑھ کے نچلے علاقوں میں پانی اس قدر جمع ہو گیا ہے کہ پانی لوگوں کو گھروں میں داخل ہو رہا ہے اور جن کے گھر صرف ایک منزل کے ہیں وہ لوگ پانی کی وجہ سے اپنا گھر تک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ان کے گھروں کو بھی اس سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ AIMIM Writes letter to Aligarh Mayor on inundated Roads

ارش کے جمع پانی کی نکاسی کے لئے علیگڑھ میئر کے نام خط
ارش کے جمع پانی کی نکاسی کے لئے علیگڑھ میئر کے نام خط

’’ڈر اس بات کا بھی لگا رہتا ہے کہ بجلی کی راست لائن کہیں پانی میں نہ اتر جائے، جس کے سبب بڑا حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ ہر سال میونسپل کارپوریشن کے دعوؤں کے بعد بھی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کی پریشانی جوں کی توں ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ بارش کے پانی کی یہ اتنی پرانی پریشانی پچھلے کئی برسوں سے صحیح نہیں ہو پارہی ہے۔‘‘ Aligarh Roads inundated

’’علی گڑھ کو اسمارٹ سٹی بنانے کی جوحقیقت تھی وہ گزشتہ چار روز کی بارش میں ہی ظاہر ہو چکی ہے علی گڑھ کتنا اسمارٹ ہو گیا ہے؟‘‘ ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خط اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری حمزہ سفیان نے علی گڑھ کے میئر محمد فرقان کو لکھا ہے جس میں ان سے گزارش کی گئی ہے کہ جلد از جلد وہ اپنے اسٹاف کو میدان میں اتاریں اور پانی کی نکاسی کی جو پریشانی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں: Roads Flooded in Aligarh علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب، عوام پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.