Wall Collapse In Etawah اٹاوہ میں دیوار گرنے سے 06 افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 9:31 AM IST

Etv Bharat

اٹاوہ ضلع میں شدید بارش کے درمیان کل دیر رات مکان اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں چار معصوم بچوں جبکہ دیگر واقعہ میں ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں شنکو (10 سال)، ابھی (8 سال)، سونو (7 سال) اور آرتی (5 سال) شامل ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والے بچوں میں 75 سالہ محترمہ شاردا دیوی اور 4 سالہ رشبھ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔Wall Collapse In Etawah

اٹاوہ: اترپردیش کے اٹاوہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں شدید بارش کے درمیان کل دیر رات مکان اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں چار معصوم بچوں جبکہ دیگر واقعہ میں ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔ اٹاوہ کے ضلع مجسٹریٹ اونیش رائے نے جمعرات کی صبح ان دو واقعات میں 06 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹاوہ کے سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت چندر پورہ گاؤں میں کل رات تقریباً ایک بجے کچے کے مکان کی دیوار گرنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 06 افراد ملبے تلے دب گئے۔Wall Collapse In Etawah

جب تک گاؤں والوں نے انہیں بچانے کی کوشش کرتے اس سے پہلےچار معصوم بچوں تین بھائی اور ایک بہن کی دردناک موت ہوگئی ۔ بچوں کی دادی اور ایک اور معصوم شدید طور پر زخمی ہے۔ دونوں کو علاج کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم دونوں زخمیوں کے علاج میں مصروف ہے۔

مرنے والوں میں شنکو (10 سال)، ابھی (8 سال)، سونو (7 سال) اور آرتی (5 سال) شامل ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والے بچوں میں 75 سالہ محترمہ شاردا دیوی اور 4 سالہ رشبھ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی چار بہن بھائیوں کے والدین تین سال قبل تپ دق سے فوت ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد اونیش اور ماں پوجا کی موت کے بعد پورا گھر بے سہارا ہو گیا تھا۔

دوسرا واقعہ اٹاوہ کے اکدل تھانہ علاقے کے تحت کرپال پورہ گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں بھاٹیہ پٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے ایک جوڑے کی المناک موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رامسانیہی (65 سال) اور اس کی بیوی ریشما (63 سال)، بھاٹیہ پیٹرول پمپ کی دیوار کے کنارے سو رہے تھے۔ پھر رات گئے دیوار گرنے کے بعد دونوں ملبے کے نیچے دب گئے۔ جب تک انہیں باہر نکالا گیا، دونوں کی موت ہوچکی تھی۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Wall collapse in Lucknow لکھنؤ میں دیوار گرنے سے نو افراد کی ہلاک، دو زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.