Drug Recovered in Udhampur: اُدھمپور میں منشیات فروش کروڑوں روپے سمیت گرفتار

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 6:11 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 9:15 PM IST

heroin-and cash -recovered-in-udhampur-from smuggler says police

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اُدھمپورمیں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو 250 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیا، جب کہ اُس کا ساتھی فرار ہونے کے دوران گاڑی کی ٹکرا سے ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے گرفتار شخص سے ایک کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار روپیہ بھی برآمد کیا ہے۔Heroin Recovered in Udhampur

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اُدھمپور میں ڈرامائی کارروائی کے دوران پولیس نے ایک شخص کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا جبکہ اُس کا ساتھی فرار ہونے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے از جان ہوا۔ اے ڈی جی پی جموں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں نارکو ٹریڈ میں ملوث ہیں۔۔Heroin Recovered in Udhampur

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز اُدھمپور میں پیٹرول پمپ گول میلہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں دو مشتبہ افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا۔دونوں ملزمین نے جب پولیس ٹیم کو دیکھا تو انہوں نے مین شاہراہ کی طرف راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، جس دوران نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔Drug smuggler Killed in Udhampur

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت مختیار احمد ولد خلیل الرحمن ساکن کپواڑہ کے بطور کی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے ساتھی جگتار سنگھ ولد جرنیل سنگھ ساکن پنجاب کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جبکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 250 گرام ہیروئن کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار شخص سے ایک کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار روپیہ بھی برامد کیے ہےDrug smuggler Arrested in Udhampur

مزید پڑھیں:

دریں اثنا اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں نارکو ٹریڈ سے جڑے ہوئے ہیں تاہم معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہے اور اس بارے میں مزید انکشافات متوقع ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated :Aug 4, 2022, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.