ٹی آر ایس پلینری سیشن کی تیاریاں جنگی خطوط پر جاری

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:02 PM IST

ٹی آرایس پلینری سیشن، تیاریاں جنگی خطوط پر جاری

25 اکتوبر کو پلینری سیشن منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ٹی آرایس کے ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 14 ہزار منتخب نمائندے شرکت کریں گے۔

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے شہرحیدرآباد کے ایچ آئی سی سی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے برسراقتدار جماعت کے ہونے والے پلینری اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کے ساتھ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ اور دوسرے موجود تھے۔

25اکتوبر کو پلینری سیشن منعقدکیاجائے گا۔ اس اجلاس میں ٹی آرایس کے ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 14ہزار منتخب نمائندے شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دسہرہ تہوار، حیدرآباد سے عوام کی بڑی تعداد آبائی مقامات کیلئے روانہ

پارٹی کا پلینری سیشن صدر کے انتخاب کے بعد بھی جاری رہے گا۔ پارٹی کے قوانین کے مطابق پارٹی صدر کاانتخاب ہر دو سال میں ہونا ہوتا ہے۔ہر سال پارٹی کی یوم تاسیس منانے کے لئے 27اپریل کو پلینری منعقد کرنے کی روایت رہی ہے تاہم سال 2019میں لوک سبھا انتخابات اور گذشتہ دو سالوں کے دوران کووڈ کی وبا کی وجہ سے یہ دونوں نہیں ہوسکے۔

تارک راما راو نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ نے کئی چیلنجس کا سامنا کیا ہے۔عوام کے آشیرواد سے ہی ٹی آرایس کی حکومت بنی ہے۔انہوں نے پارٹی کی پالیسیوں کی ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ غیرمعمولی ترقی کررہی ہے۔دیگر ریاستوں کے لئے تلنگانہ مثالی ریاست بن گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.