Plotting Terrorist Attacks in Hyderabad حیدرآباد میں حملوں کی سازش رچنے کے الزام تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 9:27 PM IST

Three arrested for plotting terrorist attacks in Hyderabad

حیدرآباد پولیس نے تین افراد کو شہر کے ملک پیٹ علاقے سے مبینہ دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ چار دستی بم، ایک موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان لوگوں کا پاکستان کی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے تعلق تھا۔ Plotting Terrorist Attacks in Hyderabad

حیدرآباد پولیس نے اتوار کے روز بم دھماکوں اور حملوں کے ذریعہ شہر میں دہشت اور تباہی پھیلانے کی سازش کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ حیدرآباد پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے تین شخص کو شہر کے ملک پیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت عبدالزاہد، محمد سمیع الدین اور معاذ حسن فاروق کے طور پر کی گئی ہے۔ تین افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ چار دستی بم، ایک موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ Plotting Terrorist Attacks in Hyderabad

پولیس نے دعویٰ کیا گرفتار تینوں افراد شہر میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ عبدالزاہد اس سے قبل حیدرآباد میں دہشت گردی سے متعلق کئی مقدمات میں ملوث تھا، جس میں سنہ 2005 میں حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کے ٹاسک فورس کے دفتر بیگم پیٹ پر خودکش حملہ بھی شامل تھا۔ وہ پاکستانی ISI-LET ہینڈلر کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Gauhar Chishti Arrested : متنازع نعرہ لگانے والا گوہر چشتی حیدرآباد سے گرفتار

حیدرآباد پولیس نے مزید کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے پاس سے چار دستی بم ملے ہیں، جنہیں انہوں نے حیدرآباد میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر حیدرآباد سے فرار ہونے والے 3 افراد کی رہنمائی میں کام کر رہے تھے۔

عبدالزاہد نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ فرحت اللہ غوری، ابو حمزالہ اور مجید کے ساتھ رابطے میں تھا اور انہوں نے حیدرآباد میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے اکسایا اور رقم ادا کی۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد تینوں افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.