No Mosques Built On Hindu Religious Sites In Hyderabad: کسی بھی ہندو مذہبی مقام پر مسجد نہیں بنائی گئی، اے ایس آئی کی وضاحت

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 7:53 AM IST

تلنگانہ کے کسی بھی ہندو مذہبی مقام پر مسجد نہیں بنائی گئی: اے ایس آئی

اے ایس آئی نے کہا، "آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا حیدرآباد سرکل کے دائرہ اختیار میں آنے والی کسی بھی یادگار/سائٹ یا ہندو مذہبی مقامات پر قدیم مساجد کی تعمیر کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔" ASI on Hindu Religious Sites in Telangana

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، (اے ایس آئی)، حیدرآباد سرکل نے کہا کہ تلنگانہ میں اس کے دائرہ اختیار میں آنے والی قدیم مساجد کے ہندو مذہبی مقامات پر تعمیر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ASI on Hindu Religious Sites in Telangana

اس مسئلہ پر آر ٹی آئی کارکن رابن زکیئس نے اس مسئلہ پر آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت اے ایس آئی سے استفسار کیا تھا۔ انھوں نے "قدیم مساجد سے متعلق" ثبوت مانگے جو کہ ہندو مذہبی مقامات یا مندروں پر تعمیر کیے گئے تھے۔ جس جواب اے ایس آئی حیدرآباد سرکل نےدیا۔

تلنگانہ میں اے ایس آئی کے پاس تقریباً آٹھ یادگاریں ہیں جن میں چارمینار اور گولکنڈہ قلعہ شامل ہیں۔ اپنے جواب میں، اے ایس آئی نے کہا، "آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے دائرہ اختیار میں آنے والی کسی بھی یادگار/سائٹ، تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد سرکل کے پاس ہندو مذہبی مقامات پر قدیم مساجد کی تعمیر کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔"

تلنگانہ میں، ورنگل کاکتیہ خاندان کا پرانا دارالحکومت تھا (14ویں صدی کے اوائل میں اس کے خاتمے تک)۔ قلعہ گولکنڈہ اور حیدرآباد کی بنیاد قطب شاہی خاندان (1518-1687) نے رکھی تھی۔ نظام، یا آصف جاہی حکمران، بہت بعد میں آئے (1724-1948)۔

پچھلے مہینے، تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ (اور کریم نگر لوک سبھا ایم پی) بندی سنجے نے ریاست میں 'مسجد کھودنے کے مقابلے' کا چیلنج دیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا مساجد ریاست کےہندو مندروں کے کھنڈرات پر بنائی گئی تھی۔

بدھ، 25 مئی کو، انہوں نے کہا تھا کہ ریاست بھر میں مساجد کو کھودا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر "شوم (لاشیں)" مل جاتی ہیں تو مسلمان مسجد کو رکھ سکتے ہیں جب کہ اگر "شیوم (شیوا لنگا)" مل جاتا ہے تو اسے ہندوؤں کے حوالے کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: New Petition in SC in Gyanvapi Masjid case: گیان واپی معاملے میں سُپریم کورٹ میں نئی عرضی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.