Protests Erupt After Hyderabad Mosque Demolished: مسجد خواجہ محمود شمس آباد کی شہادت کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج
Updated on: Aug 4, 2022, 8:53 PM IST

Protests Erupt After Hyderabad Mosque Demolished: مسجد خواجہ محمود شمس آباد کی شہادت کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج
Updated on: Aug 4, 2022, 8:53 PM IST
رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مرزا رحمت بیگ، نالہ نگر کارپوریٹر محمد نصیر الدین نے پارٹی کیڈر کے ساتھ گرین ایونیو کالونی شمش آباد میں مسجد خواجہ محمود کی غیر قانونی مسماری کے خلاف رنگاریڈی کلکٹر آفس کے سامنے شام 7 بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔AIMIM MLA Taken into Custody for Protesting Against Demolition of Mosque
حیدرآباد کے شمس آباد علاقہ میں واقع مسجد خواجہ محمود کی شہادت کے خلاف رنگاريڈی ضلع کلکٹریٹ پر دھرنا دیتے ہوئے مجلس اتحاد السملین کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور مجلس کے دیگر رہنما گرفتار ہوئے۔ رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مرزا رحمت بیگ، نالہ نگر کارپورٹر محمد نصیر الدین نے پارٹی کیڈر کے ساتھ گرین ایونیو کالونی شمش آباد میں مسجد خواجہ محمود کی غیر قانونی مسماری کے خلاف رنگاریڈی کلکٹر آفس کے سامنے شام 7 بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:Khawaja Mahmood Mosque Demolished: مسجد خواجہ محمود کی شہادت حکومت کا جرم عظیم۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور رحمت بیگ اور محمد نصیر الدین کو حیدرآباد سٹی پولیس نے رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا۔ جس پر خریت آباد علاقے میں کچھ دیر تک کشیدگی پھیل گئی، احتجاجیوں کو پولیس نے چیکڑپلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا، بعد ازاں پولیس نے احتجاجیوں کو رہا کردیا۔
