Student Stabbed in Hyderabad: محبت سے انکار پر نوجوان نے چاقو سے کیا حملہ، لڑکی شدید زخمی

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 2:27 PM IST

محبت سے انکار پر نوجوان نے چاقو سے کیا حملہ، لڑکی شدید زخمی

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں محبت سے انکار پر برہم نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، لڑکی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Student attacked with knife in Nalgonda

حیدرآباد: محبت سے انکار پر برہم نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شناخت نوئیا کے طور پر کی گئی ہے جو ایم جی کالج نلگنڈہ کے ڈگری سال سوم میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ ملزم روہت بھی اسی کالج میں بی بی اے سال دوم میں زیر تعلیم ہے۔ Lover Attack Girl For Rejecting Proposal

روہت نے محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کیاتھا۔ نوئیا کے والدین نے کہا کہ روہت نے گذشتہ ماہ لڑکی پر شراب کی بوتل سے حملہ کیا تھا جس کے بعد روہت کے والدین نے ان سے خواہش کی تھی کہ وہ پولیس سے اس بات کی شکایت نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق نوئیا، اپنی سہیلی شریشتا کے ساتھ مل کر ایک اور سہیلی سے ملاقات کرنے فاریسٹ آفس گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Youth stabbed in Srinagar: سرینگر میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

روہت اس بات کی اطلا ع پر وہاں پہنچا اور اس نے نوئیا سے بات کرنے کی خواہش کی۔ جب لڑکی اس کے قریب پہنچی تو اس نے لڑکی کے گلے،پیٹ، ہونٹوں، کمر اور پیروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔لڑکی کو اس کی سہیلیوں نے علاج کے لئے فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.