KCR on BJP فرقہ پرست طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں، کے سی آر

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:56 PM IST

فرقہ پرست طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کئی ایسی شخصیات پیدا ہوئیں جنھوں نے جد و جہد آزادی اور تلنگانہ کی آزادی کے لیے تحریک چلائی۔ ان شخصیات نے سماجی انصاف، سماجی برائیوں کے خاتمے اور عوام میں شعور بیداری کے لیے مہم چلائی۔ KCR on Telangana Movement

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تلنگانہ میں انتشار اور بے چینی پیدا کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اپنے سیاسی فائدہ کے لیے تاریخ تلنگانہ کو مسخ کرنے، ہم آہنگی کو برباد کرنے اور تلنگانہ کی ثقافت کو آلودہ کرنے کی سازشوں سے عوام چوکنا رہیں۔ طویل جد و جہد کے بعد تلنگانہ ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور یہ ریاست کئی محاذوں پر آگے ہے۔ تاہم تباہی مچانے والی طاقتیں انتشار پیدا کرنے کے لئے آگئی ہیں جو اپنے خود غرض سیاسی مفادات کے لیے 17 ستمبر کی تاریخ کو مسخ کر رہی ہیں حالانکہ 17 ستمبر قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ KCR on Telangana Movement

ان موقع پرستوں کا تلنگانہ کی تاریخ اور ترقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ طاقتیں اپنی حقیر سیاست کے لیے تلنگانہ کی روشن تاریخ کو مسخ اور آلود ہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔وزیراعلی نے سابق ریاست حیدرآباد کے ہند یونین میں انضمام کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے منائے جانے والے یوم قومی یکجہتی کے سلسلہ میں باغ عامہ میں ہوئی اصل تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے تلنگانہ یوم قومی یکجہتی کے موقع پر ان دنوں کے تمام ہیروز کو نام سے یاد کرنا ہمارا فرض ہے۔ آئیے ہم فخر کے ساتھ کمرم بھیم کی تحریک کو یاد کریں گے جنھوں نے عادل آباد کے جنگلات میں قبائلی افراد کو متحد کیا تھا اور جل جنگل زمین کا نعرہ دیا تھا۔ آئیے ہم راوی نارائن ریڈی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ بے لوث ہیرو جس نے اپنی سینکڑوں ایکڑ زمین غریبوں کو دے دی، وہ ہیرو جس نے کسانوں کی جدوجہد کو غیر متزلزل قیادت دی۔ آئیے سوامی رامانند تھیرتھا کو یاد کریں جنہوں نے لوکمانیہ بالاگنگادھر تلک سے متاثر ہوکر سیاست میں قدم رکھا،حیدرآباد اسٹیٹ کانگریس قائم کی اور پی وی نرسمہا راؤ جیسے کئی لیڈروں کو تربیت دی۔ ہم سردار جمال پورم کیشو راؤ اور وٹیکوٹہ الور سوامی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے تلنگانہ کے دیہاتوں میں لائبریری قائم کرنے کے لیے بہادری سے جدوجہد کی۔ KCR on BJP

چندرشیکھرراو نے کہا کہ تلنگانہ میں کئی ایسی شخصیات پیدا ہوئی جنھوں نے جدوجہد آزادی اور تلنگانہ کی آزادی کے لئے تحریک چلائی۔ان شخصیات نے سماجی انصاف،سماجی برائیوں کے خاتمے اور عوام میں شعور بیدار مہم چلائی جن میں قابل ذکر اسی طرح اکشرا چیتنیا مورتی، سوراورم پراتاپریڈی، عوامی شاعر کالوجی نارائن راو، مخدوم محی الدین، شعیب اللہ خان، بندیاڈاگیری، داسارتی کرشنماچاریہ، سدالا ہنومنتھو، شامل ہیں کئی ایسے عظیم لوگ ہیں جنہوں نے تلنگانہ کے سماج میں ایک شاندار سیاسی اور سماجی شعور کو جگایا اور اپنی قربانیوں سے تاریخ کو روشن کیا۔وزیراعلی نے قبل ازیں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کو گن پارک پر خراج پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Liberation Day Celebrations in Hyderabad today: حیدرآباد میں 'لبریشن ڈے' تقریبات کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.