آندھرا میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 95 فیصد

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 3:46 AM IST

Coronavirus recovery rate in Andhra is 95%

جمعرات کے روز جاری کیے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 796919 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 16 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 6524 ہوگئی ہے۔

آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 3620 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ مریضوں کی شفایابی کی شرح 95 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریاست میں متاثرہ افراد کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں مزید 3723 افراد کے شفایاب ہونے سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 758138 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح آج بڑھ کر 95.13 فیصد ہوگئی، جو بدھ کے روز 95.09 فیصد تھی۔

صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے نئے مریضوں کے مقابلے میں زیر علاج مریض بھی کم ہوئے ہیں۔ آج بدھ کے روز مریضوں کی تعداد 32376 گھٹ کر 119327 ہوگئی۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالوں اور کووڈ مراکز میں جاری ہے۔

واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد ملک میں آندھرا پردیش دوسرے نمبر پر ہے۔ زیر علاج مریضوں کے معاملے میں آندھرا پردیش مغربی بنگال کے بعد اب چھٹے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.