Hc on muharram procession in Srinagar: ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لیں: ہائی کورٹ

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 8:06 PM IST

Etv Bharat ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے: ہائی کورٹ

چیف جسٹس پنکج متھال اور جسٹس وسیم صادق نگرال پر مبنی عدالت کی بنچ نے درخواست گزار آغا سید مجتبٰی عباس کی عرضِی پر سماعت کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ "عموماً رواں مہینے کی 8 تاریخ کو گورو بازار سے لیکر ڈل گیٹ تک ماہ محرمِ جلوس کی اجازت امن و امان کو مد نظر رکھ کر دی جاتی ہے۔ HC to JK Admin

سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کو سرینگر کے گورو بازار سے لیکر ڈل گیٹ تک ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے۔

ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے: ہائی کورٹ
ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے: ہائی کورٹ


چیف جسٹس پنکج متھال اور جسٹس وسیم صادق نگرال پر مبنی عدالت کی بنچ نے درخواست گزار آغا سید مجتبٰی عباس کی عرضِی پر سماعت کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ "رواں مہینے کی 8 تاریخ کو گورو بازار سے لیکر ڈل گیٹ تک ماہ محرمِ جلوس کی اجازت امن و امان کو مد نظر رکھ کر دی جاتی ہے اور یہ فیصلہ کرنا انتظامیہ سکیورٹی ایجنسی کا کام ہوتا ہے۔ امن و امان اور دیگر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیتے ہیں۔"

ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے: ہائی کورٹ
ماہ محرّم کے جلوس کے حوالے سے تین روز کے اندر فیصلہ لے: ہائی کورٹ

بنچ کا مزید کہنا تھا کہ"درخواست گزار نے جون مہینے کی 26 تاریخ کو محکمے داخلہ کے کمیشن سیکرٹری کو اس حوالے سے نمائندگی بھی کی تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مسائل پر نظر ثانی کرنے کے بعد درخواست گزار کی عرضِی پر فیصلہ لیا جائے گا۔ لہٰذا عدالت محکمے داخلہ کے کمشن سیکرٹری اور دیگر متعلقہ اٹھارٹی کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ آئندہ تین دنوں میں فیصلہ لے کیونکہ محرم کے مہینے کا آغاز ہو چکا ہے۔"


عدلت نے محکمے داخلہ کے کمشن سیکرٹری اور تمام متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مذہبی بھائی چارہ اور امن و امان کو مدنظر رکھ کر درخواست پر فیصلہ لیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

Traffic advisory issued for Muharram rally:محرم کے پیش نظر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

واضح رہے کہ سرینگر کی شیعہ برادری کے ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ نے اپنے سیکریٹری آغا سید مجتبیٰ عباس کے ذریعے ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی، جس میں ریاستی حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ شیعہ برادری کو 8 اگست کو گرو بازار سے ڈلگیٹ تک مذہبی جلوس نکالنے کی اجازت دیں۔ ٹرسٹ نے جلوس کے لیے ضروری سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی مانگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.