Sajad Lone Seeks Release of Mirwaiz’s : سجاد لون کا میرواعظ کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 2:06 PM IST

Sajjad Lone seeks release of Mirwaiz Umar Farooq

’’میرواعظ گزشتہ چار برسوں سے لگاتار خانہ نظر بند ہیں اور ہم میں سے اس حوالے سے کسی نے بھی گفتگو نہیں کی، جس پر میں (ذاتی طور) معذرت خواہ ہوں۔‘‘Sajad Lone seeks release of Mirwaiz Umar Farooq

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بدھ کو میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ Sajad Lone Urges Mirwaiz Umer Farooq’s Releaseسجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’میر واعظ گزشتہ چار برسوں سے لگاتار خانہ نظر بند ہیں اور ہم میں سے اس حوالے سے کسی نے بھی گفتگو نہیں کی، جس پر میں (ذاتی طور) معذرت خواہ ہوں۔‘‘

سابق وزیر سجاد لون نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’’ہم سیاسی طور پر مختلف (رائے کے حامل) ہو سکتے ہیں لیکن وہ (میرواعظ) وہ معتدل رائے اور مزاج کے قابل قدر مذہبی رہنما ہے۔‘‘ Sajad Lone on Mirwaiz Umer Farooq’s Detentionمیرواعظ کی مسلسل نظر بندی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سجاد لون ایک اور ٹیوٹ میں کہا: ’’میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی نہ صرف ان کے خلاف زیادتی ہے بلکہ انکے متبعین، مخلصین کے ساتھ بھی جرم ہے۔ میرواعظ ایک مذہبی رہنما ہے اور ان پر کئی مذہبی ذمہ داریاں عائد ہیں۔‘‘

لون نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ایل جی منوج سنہا سے علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (ایم) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو جلد از جلد رہا کرنے کی درخواست کی ہے۔ Separatist Leader Mirwaiz Umar Farooq Under Detentionسجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے امیت شاہ سے عاجزانہ اپیل کی کہ ’’براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ میر واعظ کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔‘‘

مزید پڑھین: میرواعظ کی مسلسل نظربندی کے خلاف جامع مسجد سرینگر میں احتجاج

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں میں سجاد لون پہلے ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔5 August 2019 یاد رہے کہ علیحدی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019میں جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری دفعہ 370اور 35اے کے خاتمے سے قبل ہی خانہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔ میرواعظ اگست 2019سے لگاتار خانہ نظر بند ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.