Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے لوگ کشمیر پہنچ رہے ہیں

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے لوگ کشمیر پہنچ رہے ہیں
کانگریس کی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ راہل گاندھی کی قیادت میں اپنے آخری پڑاؤ کی جانب رواں دواں ہے۔ بھارت جوڑو یاترا 28 کو کشمیر میں داخل ہورہی ہے۔ وادی میں یاترا میں شامل ہونے کے غیر مقامی افراد کی وادی پہنچ چکے ہیں۔ People Reached Valley for Joining Bharat Jodo Yatra
سرینگر: گانگرس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 28 کو کشمیر میں داخل ہورہی ہے۔ وادی میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران مقامی کانگرس کارکنان کے علاوہ غیر مقامی افراد بھی راہل گاندھی کے ساتھ چلیں گے۔ اس یاترا میں شامل ہونے کے لیے درجنوں افراد مختلف ریاستوں سے کشمیر پہنچ چکے ہیں۔ اگرچہ کشمیر میں چلہ کلان کی ٹھٹھرتی سردی سے مقامی لوگ کانپ رہے ہیں، تاہم ان افراد کا کہنا ہے کہ سردی کے باجود ان میں یاترا میں چلنے کا جوش ہے۔
ریاست مہاراشٹر سے آئے ہوئے افراد جو بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لے رہے ہیں نے ای ٹی وی بھارت سے گانگریس کے سرینگر صدر دفتر میں گفتگو کی۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ ممبئی کی گرمی کو چھوڑ کر وہ میلوں دور وادی کی شدید سردی میں راہل گاندھی کے ساتھ شانہ بشانہ ملا کر چلنے کے لیے وادی پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ضلع اننتناگ میں راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں شرکت کریں گے اور سرینگر تک یہ فاصلہ طے کریں گے۔'
قابل ذکر ہے کہ کانگرس نے غیر مقامی یاتریوں کے قیام کے لیے سرینگر میں درجنوں ہوٹل بک کیے ہیں جن میں یہ افراد قیام کریں گے۔ ممبئی کے ان افراد نے بتایا کہ' حکمران جماعت بی جے پی نے ملک میں نفرت پھیلائی ہے اور لوگوں کو تقسیم کیا ہے، راہل گاندھی کی یاترا ملک میں لوگوں کو جوڑنے کا پیغام ہے۔'
سرینگر میں بھارت جوڑو یاترا کا قافلہ 28 جنوری کو داخل ہوگا اور 29 جنوری کو راہل گاندھی مختلف وفود سے سرینگر میں ملاقات کریں گے۔ اور 30 جنوری کو پارٹی دفتر میں پرچم لہرائیں گے۔ 30 جنوری کو ہی راہل گاندھی سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کی یہ یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی اور سرینگر میں 30 جنوری کو اختتام ہوگی۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی اور ان کے ساتھ چلنے والے کارکنان و لیڈران 4000 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے'۔
مزید پڑھیں:
