J&K To Host Summit In 2023: جموں و کشمیر اگلے برس بین الاقوامی جی 20 اجلاس کی میزبانی کرے گا
Updated on: Jun 24, 2022, 3:56 PM IST

J&K To Host Summit In 2023: جموں و کشمیر اگلے برس بین الاقوامی جی 20 اجلاس کی میزبانی کرے گا
Updated on: Jun 24, 2022, 3:56 PM IST
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی یہ پہلا بڑا بین الاقوامی اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کے انعقاد کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی قیادت ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری کریں گے۔ G20 Summit
جموں و کشمیر آنے والے سال میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کرے گا کیونکہ مرکزی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ اجلاس جموں وکشمیر میں منعقد ہوگا۔ بھارت رواں برس دسمبر میں جی 20 کی صدارت سنبھالے گا اور سنہ 2023 میں جموں و کشمیر میں اس بین الاقوامی اجلاس کو منعقد کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ J&K To Host Summit In 2023
جی 20 میں یورپی ممالک کے علاوہ مزید انیس مملک ہے جن میں ارجیٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روسی فیڈریشن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریہ، ترکیہ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہے۔
کمیٹی کے ارکان میں کمشنر سیکرٹری (ٹرانسپورٹ)، انتظامی سیکرٹری (سیاحت)، انتظامی سیکرٹری (مہمان نوازی اور پروٹوکول) اور انتظامی سیکرٹری (ثقافت) شامل ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری ترقی محکمے کے پرنسپل سکریٹری کو بھی مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جی-20 اجلاس کے انتظامات کو مربوط کرنے کے لیے یوٹی سطح کے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
