Cinema Halls Allowed to Reopen in J&K: جموں و کشمیر میں سنیما گھروں کی بحالی کی تیاری

author img

By

Published : May 13, 2022, 4:05 PM IST

j-and-k-government-to-reopen-closed-cinema-halls

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پرنسپل سکریٹری نتیشوار کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں طویل عرصے سے بند پڑے سنیما ہالز کو دوبار بحال کیا جارہا ہے، جب کہ تقریباً 20 سنیما ہالز یو ٹی کے مختلف علاقوں میں قائم کیے جائیں گئے جن میں ہفتے کے 5 دنوں کے دوران 40 سے 50 فلمیں دکھانے کی کوشش کی جائیں گی۔Cinema Halls Allowed to Reopen in J&K

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ یہاں کے مقامی فنکاروں کو فلم انڈسٹری میں کام دلوانے اور آگے بڑھانے کی کڑی کے طور اگلے ماہ ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ فلمی میلہ مقامی فنکاروں اور ملک کے نامور ہدایت کاروں، اداکاروں، گلوکاروں اور گیت نگاروں کے درمیان ایک پل کی مانند کام کرے گا۔FILM FESTIVAL IN KASHMIR

لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشوار کمار کے مطابق پانچ روزہ یہ فلمی میلہ 15 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔ "تقریباً 136 ممالک کی فیچر فلم، نان فیچر فلم اور 'میوزک ویڈیوز' کی تین کیٹیگریز کے تحت رجسٹر ہو چکے ہیں۔ ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وادی کشمیر میں طویل عرصے سے بند پڑے سنیما ہالز کو بھی دوبار بحال کیا جارہا ہے، جب کہ تقریباً 20 سنیما ہالز کو دوبارہ کھولنے اور ان ہفتے کے 5 دنوں کے دوران 40 سے 50 فلمیں دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔ Cinema Halls Allowed to Reopen in J&K
سرینگر میں آٹھ سنگل سکرین تھیٹر تھے۔ جن میں سے چار حساس پرانے شہر میں تھے۔ سنہ 1999 میں اس وقت کی فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے سرینگر میں ریگل سنیما کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن افتتاحی شو کے موقع پر عسکریت پسندوں نے سینما پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد سنیما گھر عوام کے لیے دوبارہ کبھی نہیں کھلا۔ اس کے بعد نیلم اور براڈوے سنیما گھروں نے سخت سکیورٹی کے درمیان دوبارہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بعد میں وہ بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سینما بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام ہی رہے۔

مزید پڑھیں:



گزشتہ برس جموں و کشمیر میں فلم پالیسی متعارف کیا گیا ہے، جس کے تحت پالیسی کا ذیلی متن میں سنیما گھروں کو دوبارہ بحال کرنے اور ملٹی پلیکس قائم کرنا ہے۔ وہیں سینما گھروں میں فلم دیکھنے کو فروغ دینے کے علاوہ موجودہ سنیما ہالز میں دستیاب سہولیات اور ٹیکنالوجیز کو جدید اور اپ گریڈ کرنا ہے بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.