Dr Hina Shafi Bhat: کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:43 PM IST

interview-with-kvib-vice-chairperson-dr-hina-shafi-bhat-on-various-schemes-for-employment-generation

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے بے روزگاروں اور دستکاروں کے لیے بنی کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی متعدد اسکیموں کا فائدہ اب شہری علاقوں کے دستکار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ Dr Hina Shafi Bhat on Employment Generation

سرینگر: جموں وکشمیر کی روائتی ہنرمندی اور دیہی صنعت کے فروغ کے لیے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کئی اسکیمیں چلا رہا ہے۔ وہیں یہ محکمہ پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن اور رورل ایمپلائمنٹ جنریشن اسکیموں کے ذریعے یہاں کے ہنرمندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہا ہے اور بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کے لائق بھی بنارہا ہے۔Khadi and Village Industries Board

ڈاکٹر حنا شفع بٹ سے خصوصی گفتگو


گزشتہ برسوں کے چند برسوں کے دوران جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی کیا حصولیابیاں ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو قابل روزگار بنانے کے لیے کس طرح کے وسائل پیدا کیے جارہے ہیں اور نئے یونٹ قیام کرنے کے لیے نوجوانوں کو کتنی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے اس پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے خصوصی گفتگو کی جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ سے۔Interview With Dr Hina Shafi Bhat

ڈاکٹر حنا شفع بٹ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ایسے زائد 90 کھادی سنٹرز ہیں جہاں کھادی کی مختلف مصنوعات بنائی جاتی ہیں اور یہ سبھی یونٹس کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہیں پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن اور رورل ایمپلائمنٹ جنریشن اسکیم کے تحت جو سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ان کی تعداد ہزاروں میں ہے، جن کے ذریعے پڑھے لکھے بے روز گار نوجوان نہ صرف خود روزگار کما رہے ہیں بلکہ دیگر نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کررہے ہیں۔ Rural Employment Generation Schemes Jammu and Kashmir

انہوں نے کہا کہ محکمہ روایتی ہنر مندی کو فروغ دینے میں مشغول ہے بلکہ مختلف اسکیموں کے ذریعے روزگا کے پائیدار وسائل پیدا کرنے میں بھی اہم رول ادا کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں موصوفہ نے کہا کہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ نئے کاروباریوں کے لیے جہاں 35 فیصد سبسڈی فراہم کررہا ہے وہیں تکنیکی تعاون بھی دے رہا ہے۔ دیہی دستکاری صنعت کو جلا بخشنے اور کاریگروں کی اجرت اور ان کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے جس کی تازہ مثال نئے کلسٹرز کی قیام کی دی جاسکتی ہے۔ ایسے میں بازاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بچولیوں کی مداخلت کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:



ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی جن اسکیموں کا فائدہ دیہی علاقوں کے بے روزگار یا دستکار اٹھاتے تھے، ایک اہم پیش رفت کے بعد اب ان اسکیموں کے دائرے میں مختلف دستکاری صنعتوں سے جڑے شہری علاقوں کے افراد کو بھی لیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.