Sub Inspector Recruitment Scam: سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 7:55 PM IST

SI Scam

سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں تحقیقات کے دوران سی بی آئی نے بی ایس ایف کے سابق میڈیکل افسر، سروس سلیکشن بورڈ کے سابق ممبر، انڈر سیکریٹری، کلیرک، سابق سی آر پی ایف اہلکار، پولیس آر ایس آئی، اکھنور میں کوچنگ سینٹر کے مالک سمیت 33افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔Sub Inspector Recruitment Scam in Jammu and Kashmir

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن نے 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Sub Inspector Recruitment Scam CBI Books 33 in JKسی بی آئی کی جانب سے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی کے مطابق جن ملوثین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں بی ایس ایف کے سابق میڈیکل افسر، سروس سلیکشن بوڈ کے سابق ممبر، انڈر سیکریٹری، کلیرک، سابق سی آر پی ایف اہلکار، پولیس آر ایس آئی، اکھنور میں کوچنگ سینٹر کے مالک سمیت دیگر کئی افراد شامل ہیں۔

سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں تحقیقات کے دوران سی بی آئی کی جانب سے جموں، سرینگر اور بنگلور میں تیس مقامات پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی کارروائیاں کی گئیں۔ SI Scam CBI books ex SSB member سی بی آئی کی جانب سے ایک درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاگیا ہے اور انہیں سی بی آئی دفتر آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی بی آئی نے تلاشی کارروائیوں کے دوران ڈیجٹل آلات سمیت دستاویز اپنی تحویل میں لینے کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لائبریری، جہاں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد کوچنگ کے لئے جاتی تھی اور لسٹ میں ان کا نام درج ہے، پربھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر، جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار اور ریٹائرڈ سی آر پی ایف اہلکار کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا۔ CBI books ex SSB member among 33 in Sub Inspector Recruitment Scam

مزید پڑھیں: LG Cancels Sub Inspector Recruitments: سب انسپکٹر بھرتیاں منسوخ، سی بی آئی کو تحقیقات کی ہدایت

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرکے اس میں جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔Sub Inspector Recruitment Scam in JK CBI Books ex SSB member

یہ بھی پڑھیں: PSI Recruitment Scam: پی ایس آئی بدعنوانی معاملہ میں سی آئی ڈی نے چارج شیٹ داخل کی

احتجاج اور تنقید کے بعد لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے حد ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: PSI Recruitment Exam Scam: بی جے پی لیڈر دیویا ہاگرگی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.