Mental Illness Among Children's in Kashmir: انتیس فیصد بچے مختلف نفسیاتی بیماریوں کے شکار، رپورٹ

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 8:56 PM IST

29-percent-children-suffer-various-mental-illnesses-in-kashmir-confirm-study

وادی کشمیر میں 29 فیصد بچے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں جبکہ 15 فیصد ایسے بچے بھی ہیں جوکہ شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔سکمز بمنہ کے شعبہ نفسیات کی جانب سے سال 2021 میں کشمیر کے تین اضلاع میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 29 فیصد بچے مختلف ذہنی تکالیف میں مبتلا ہیں۔Mental Illness Among Children's in Kashmir

وادی کشمیر میں 29 فیصد بچے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں جبکہ 15فیصد ایسے بچے بھی ہیں جوکہ شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔سکمز بمنہ کے شعبہ نفسیات کی جانب سے سال 2021میں کشمیر کے تین اضلاع میں 600بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 29فیصد بچے مختلف ذہنی تکالیف میں مبتلا ہیں۔ابتدائی سروے میں وادی کے تین اضلاع سرینگر، پلوامہ اور بانڈی پورہ کے 12سرکاری اور 6 نجی سکولوں میں زیر تعلیم 600بچوں پر کی گئی جن میں 174بچے مختلف نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا پائے گئے۔

انتیس فیصد بچے مختلف نفسیاتی بیماریوں کے شکار، رپورٹ
تحقیق کے دوران ان 174یعنی 29 فیصد بچوں میں مختلف بیماریاں پائی گئیں جن میں 33 بچوں میں کسی خاص چیز کا ڈر، 27 میں شدید ذہنی دباؤ جبکہ 26 فیصد بچوں میں بے قراری، 21 میں سماجی خوف، 17بچوں میں تنہائی کا خوف ، اسی طرح 13بچوں میں اچانک درد کی کیفیت کے علاوہ دیگر قسم کا ذہنی دباؤ یا اور خوف وغیر پایا گیا۔
29-percent-children-suffer-various-mental-illnesses-in-kashmir-confirm-study
انتیس فیصد بچے مختلف نفسیاتی بیماریوں کے شکار، رپورٹ

مزید پڑھیں:



اس سروے کے دائرے میں میں نجی اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم پہلی اور 9ویں جماعت کے طالب علموں کو لاگیا گیا ۔واضح رہے اس قبل بھی اسی طرح کے سروے سامنے آئے جن میں بھی زیر تعلیم کئی فیصدی بچوں کو ذہنی بیماریوں کا شکار پایا گیا۔

29-percent-children-suffer-various-mental-illnesses-in-kashmir-confirm-study
انتیس فیصد بچے مختلف نفسیاتی بیماریوں کے شکار، رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.