Vehicles Stranded on Srinagar - Jammu Highway: درجنوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ، راحت و بچاؤ کارروائی جاری

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 3:16 PM IST

Vehicles Stranded on Srinagar - Jammu Highway:درجنوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ، راحت و بچاؤ کارروائی جاری

سرینگر - جموں قومی شاہراہ برفباری کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے مسلسل بند ہےSrinagar Jammu Highway Closed، وہیں درماندہ مسافرین سمیت برف میں پھنسی گاڑیوں Vehicles Stranded on Srinagar - Jammu Highway کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواہر ٹنل کے آر پار بھاری برفباری Snowfall in Kashmir کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے مسلسل بند ہےSgr – Jmu Highway Closed for Traffic، وہیں ضلع رام بن میں درجنوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔

ضلع رام بن میں درجنوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ

درماندہ مسافرین سمیت برف میں پھنسی گاڑیوں Vehicles Stranded on Srinagar - Jammu Highway کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں حکام کی جانب سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر برف ہٹائے جانے کا عمل بھی سرعت سے جاری ہے۔

قاضی گنڈ - بانہال کو جوڑنے والی جواہر ٹنل کے گرد و نواح میں قریب 3فٹ برفباری Snowfall in Kashmir کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ Sgr – Jmu Highway Closed for Trafficٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند ہے۔ 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں شاہراہ کو جمعہ کے روز دو دن بعد درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بحال کر دیا گیا تھا تاہم جمعہ کی سہ پہر بھاری برفباری اور ضلع رام بن میں کئی مقامات پر چٹانین کھسکنے کے سبب شاہراہ کو پھر سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برفباری بند ہونے، سرینگر جموں شاہراہ پر برف ہٹائے جانے کے علاوہ درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزل جانے کی اجازت دیئے جانے کے بعد ہی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کی اجازت دی جائے گی۔

دریں اثناء، سرینگر - لیہہ، بانڈی پورہ - گریز، کپوارہ - کرناہ سمیت مغل شاہراہیں بھی بھاری برفباری کے سبب آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.