Highway Closed, Yatris Stranded: سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، کئی یاتری درماندہ

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 12:27 PM IST

Updated : Aug 5, 2022, 12:53 PM IST

a

موسلا دھار بارش کے سبب رام بن ضلع میں مٹی کے تودے گرآنے کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے عارضی طور پر بند Sringar Jammu Highway closed for Trafficکر دیا گیا ہے۔

رام بن: 270 کلومیٹر طویل سرینگر -جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں مختلف مقامات میں بارش کے سبب مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Sringar Jammu Highway closed for Traffic yatris strandedقومی شاہراہ بند ہونے کے سبب سینکڑوں مسافروں سمیت دو سو کے قریب امرناتھ یاتری بھی درماندہ ہو گئے ہیں۔

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، کئی یاتری درماندہ

نمائندے کے مطابق گزشتہ شب موسلادھار بارش کے سبب پہاڑی ضلع رام بن میں کیفٹریہ موڑ، مہیا اور کرول کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے حکام کی ٹریفک کی نقل و حمل روک دی ہے۔ Amarnath Yatris Stranded in rambanمسافر و مال بردار گاڑیوں کے علاوہ سینکڑوں مسافرین درماندہ ہو گئے ہیں وہیں حکام کے مطابق 174درماندہ یاتریوں کو یاترا نواس، چندر کورٹ میں ٹھہرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق درماندہ یاتریوں کے لیے رہائش، کھانے پینے کا معقول انتظام ہے۔

انتظامیہ نے شاہراہ کو قابل آمدو رفت کے لیے تمام تر میشنری استعمال میں لائی ہے وہیں عملہ کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ یاتریوں سمیت دیگر مسافرین کو وادی کی جانب فوری طور روانہ کیا جا سکے۔ Highway Closed due to landslides in Rambanواضح رہے کہ رواں برس سرینگر جموں قومی شاہراہ متعدد بار بند ہونے اور یاتریوں کے درماندہ ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ یاترا کو معطل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Traffic Suspended on Srinagar Leh Highway : سرینگر - لیہہ شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ٹریفک کیلئے بند

Last Updated :Aug 5, 2022, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.