Dilbag Singh on Militancy in J&K جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہونے کے دہانے پر، دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 7:32 PM IST

Dilbag Singh on Militancy in J&K

رامبن کے سب ڈویژن رام سو میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ جموں و کشمیر کے پُرامن ماحول کو بگاڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ Dilbag Singh on Militancy in J&K

رامبن: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن رام سو کے علاقہ نیل کا دودہ کیا۔ انہوں نے ٹاپ نیل کے مقام پر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں آہستہ آہستہ ملی ٹینسی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ عسکریت پسندی اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔ رامبن میں عسکریت پسندی صفر ہو چکی ہے۔ Dilbag Singh on Militancy in J&K

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی خاتمہ کے دہانے پر، دلباغ سنگھ

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے پُرامن ماحول کو بگاڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کے ساتھ سخت سے سخت کارروائی کی جائےگی۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان اگر کوئی بھی غلط حرکت کرتا ہے تو سکیورٹی فورسز اس کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے نوجوان کوئی بھی غلط راستہ اختیار نہ کریں، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور کھیل کود کی طرف دھیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی مہیا کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Militancy Down, Not Over In J&K: ’جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ابھی ختم نہیں ہوئی‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.