Two Arrested in Ramban Grenade blast case: رام گرینیڈ حملہ کیس بہتر گھنٹوں میں حل، دو ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 8:48 PM IST

Ramban Grenade blast case

رام بن پولیس نے گول پولیس پوسٹ پر گرینیڈ حملہ کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہیں پولیس نے کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی عندیہ دیا ہے۔ Grenade Blast near Police Post Gool

رام بن: جموں کشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے گول بلاسٹ کیس کو 72 گھنٹوں کے دوران حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ Police Post Gool Grenade Blast, 2 persons Arrested گول علاقے میں قائم پولیس پوسٹ اند میں 2 اگست کی سہ پہر کو ایک گرینیڈ داغا گیا جو بیرک کے سامنے پھٹ گیا۔ اس حادثے میں پولیس کے دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

رام گرینیڈ حملہ کیس 72گھنٹوں میں حل، دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی رام بن، موہتا شرما، نے ایک پرس کانفرنس کے دوران کہا کہ منگل کو پولیس پوسٹ پر ہوئے گرینیڈ حملہ کے فوری بعد ایک کیس 9/2022 307/120-B/121 IPC، 4/5 درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔ Grenade Blast near Police Post Gool in Ramban Solved two Persons Arrested شرما نے کہا کہ سیکورٹی فورسز بشمول جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے گول سے متصل علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن شروع کرکے حملہ آور کو پکڑنے کی مہم تیز کر دی۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس افسران نے ایف ایس ایل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے متعدد شواہد جمع کیے، جن میں استعمال شدہ دھماکہ خیز مواد اور حملہ آوروں کے قدموں کے نشانات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پوسٹ کے قریب ہاتھ سے لکھا ہوا ایک کاغذ بھی برآمد ہوا جس میں غزنوی فورس نام کی ایک تنظیم کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔ Two Arrested on Charges of Lobbing Grenade at Police Post Gool

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ تنظیم صرف جموں و کشمیر UT کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ہے اور اس ضمن میں فوری طور راجوری پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا جنہوں نے اس تنظیم کے گرفتار شدہ ایک کارکن سے پوچھ تاچھ کی اور گول علاقے کے ایک رہائشی کے ساتھ گذشتہ ماہ ملاقات کرنے کا انکشاف کیا۔ ایس ایس پی راجوری نے مزید کہا کہ نشاندہی کیے گئے شخص شاہ دین پڈیار ولد عبدالستار پڈیار ساکنہ گول، رام بن کو فوری طور حراست میں لیا گیا جس نے گول علاقے میں عسکریت پسندی کو پھر سے ایک نئی جلا بخشنے کے لیے غزنوی فورس نام کی تنظیم کا سرگرم رکن ہونے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: Grenade Attack in Pulwama: پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، غیر ریاستی مزدور ہلاک دو دیگر زخمی

ایس ایس پی کے مطابق شاہ دین کی نشاندہی پر ایک اور شخص محمد فاروق ولد ثناء اللہ ساکن مہاکنڈ، گول کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رام بن پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرنے کے علاوہ ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد، الیٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے پوچھ تاچھ کے بعد اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.