Sodala Elevated Road Project: سوڈالا ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ جلد ہی عوام کو وقف کیا جائے گا

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 10:22 AM IST

سوڈالا ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ جلد ہی عوام کو وقف کیا جائے گا

دارالحکومت جے پور میں سوڈالا ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اب اسے جلد ہی عوام کو وقف کر دیا جائے گا۔ Sodala Elevated Road Project will soon be dedicated to the public

جے پور، راجستھان: جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کمشنر روی جین نے سوڈالا ایلیویٹڈ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جے پور میں سوڈالا ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اب اسے جلد ہی عوام کو وقف کر دیا جائے گا۔ مسٹر جین نے بتایا کہ پروجیکٹ کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فی الحال جے ڈی اے منصوبے کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں پری کاسٹ سیگمنٹ بنانے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ 113 اسپان میں سے 102 اسپان لانچ کئے جاچکے ہیں اور کام مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا کام آئندہ مئی میں مکمل کر لیا جائے گا۔ Sodala Elevated Road Project

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کو کم کرنے اور ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کے لئے سوڈالہ ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ جے ڈی اے کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس پروجیکٹ کا جے پور شہر کے وی وی آئی پی ایریا کے وسط میں ہونے کی وجہ سے وی آئی پی موومنٹ، ریلیاں، مختلف معززین کی جے پور آمد کے دوران سیکورٹی وجوہات سے کام میں خلل، ٹریفک پولیس کی جانب سے کام کے آپریشن میں حد سے زیادہ پابندی، متبادل راستوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام کے دوران موجودہ ٹریفک کا آپریشن وغیرہ ہے۔ کام کی تکمیل کے دوران اسے کووڈ وبا کی دو لہروں سے گزرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.