ETV Bharat / state

Crack in the School Building نئی تعمیر شدہ اسکول عمارت میں شگاف، انتظامیہ سے توجہ دینے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 1:20 PM IST

Updated : Apr 16, 2023, 1:43 PM IST

محمکہ تعلیم کی جانب سے ضلع پلوامہ کے پائر علاقے میں راشٹریہ میڈیمک شکشا ابھیان (RMSA) یعنی نیشنل مشن فار سیکنڈری ایجوکیشن اسکیم کے تحت نئے تعمیر شدہ اسکول کی دیوراوں میں شگاف پڑنے لگے ہیں۔

اسکول کی عمارت میں شگاف
اسکول کی عمارت میں شگاف
اسکول عمارت میں شگاف

پلوامہ: وادی کشمیر میں جہاں سرکاری اسکولز میں بچوں کی تعداد میں سال در سال اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے اور سرکاری اسکولزکی کارکردگی بھی سال در سال بہتر ہو رہی ہیں وہیں دوسرے جانب سرکاری اسکولز کی عمارتوں کو لے کر کافی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ سرکاری اسکولز میں تعلیم معیار بہتر ہونے لگا ہے لیکن عمارتیں خستہ حال ہونے لگی ہیں جس کی وجہ سے والدین اور اسکول کے اساتذہ میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے،ان خستہ حال عمارتوں کی وجہ سے بچوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمکہ تعلیم نے 3 سال قبل پائر علاقے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے لئے عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمارت کو تعمیر کرنے کی ذمہ داریمحکمہ تعمیرات عامہ (R&B) کو دی گئی، مذکورہ محکمہ کی جانب سے تین سال قبل اس اسکول کی عمارت کو مکمل کرلیا گیا اور محمکہ تعلیم کے سپرد کردیا۔ تین سال گزارنے کے بعد ہی اسکول عمارت میں جگہ جگہ شگاف پڑنے لگے ہیں اور اس وقت عمارت بچوں کے لئے محفوظ نہیں ہے اگرچہ اس عمارت کو تقریباً 80 لاکھ روپے سے تعمیر کیا گیا لیکن سوچنے والے بات یہ ہے کہ آخر تین سالوں کے اندر ہی عمارت کیوں خستہ حال ہوگی

اس ضمن میں پائر گاؤں کے نمبردار غلام محمد بٹ نے کہا کہ تین سال قبل ہی اس عمارت کو مکمل کرلیا گیا لیکن اس عمارت کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہزاروں سال پرانی عمارت ہے۔ انہوں نے کہا اسکول عمارت میں شگاف پڑے چکے ہیں اور یہ بچوں کے لئے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو محکمہ تعمیرات عامہ (R&B) نے تعمیر کیا جو اس کی خستہ حال کے لئے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور اس عمارت کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بچوں کو بحفاظت تعلیم دی جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسکولی بچے بھاری بھر کم بوجھ سے آزاد
اس ضمن میں جاوید احمد جو کہ اسکول کے استاد ہیں،انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں شگاف پڑنے لگے ہیں، جس کے بعد ہم نے محمکہ تعلیم کے افسران اور محکمہ تعمیرات عامہ (R&B) کو اس بارے میں لکھا لیکن آج تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا اور اگرچہ اس ضمن میں جلدی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو طلبہ کو جان ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

Last Updated : Apr 16, 2023, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.