Dilapidate Tral Gamraj Road Irks Residents: ترال - گامراج سڑک کی خستہ حالی سے آبادی پریشان

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 4:41 PM IST

Dilapidate Tral Gamraj road Irks Residents: ترال - گامراج سڑک کی خستہ حالی سے آبادی پریشان

’’سڑک کی خستہ حالی کے سبب مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور ہمارے ساتھ وعدہ تو کیا گیا کہ کام جلد شروع ہوگا لیکن تاحال اس بارے میں کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔‘‘ Dilapidate Tral Gamraj Link road

پلوامہ: ترال ٹاؤن سے محض دو کلومیٹر دور گامراج علاقے کی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں۔ Tral Gamraj Road Dilapited گامراج علاقے کو قصبہ ترال سے جوڑنے والی دونوں رابطہ سڑکوں کی حالت خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وسیع آبادی کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے اور بڑے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی مقامی آبادی کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

ترال - گامراج سڑک کی خستہ حالی سے آبادی پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی نے ان کے شب و روز شدت سے متاثر کیے ہیں اور ٹرانسپورٹر بھی اب یہاں سروس چلانے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ Tral Gamraj Link Road Dilapited ٹرانسپورٹرز کے مطابق خستہ حال سڑک کے باعث ’’گاڑیاں خراب ہو رہی ہیں۔‘‘ مقامی سرپنچ نرمل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی کے افسران نے ترال - گامراج سڑک پر کام عید کے بعد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تا حال کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ اس بارے میں کتنا سنجیدہ ہے۔

ایک اور مقامی شہری محمد شفیع نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سڑک کی خستہ حالی کے سبب مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں اور ہمارے ساتھ وعدہ تو کیا گیا کہ کام جلد شروع ہوگا لیکن تاحال اس بارے میں کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔‘‘ Dilapidate Tral Gamraj Link road گامراج، ترا ل کے باشندوں نے انتظامیہ سے سڑک کی خستہ حالی دور کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، ترال، فاروق احمد نے فون پر نمائندے کو بتایا کہ ترال گامراج رابطہ سڑک نبارڈ اسکیم (NABARD) کے تحت منظور ہوئی ہے اور جلد ہی اس روڈ پر کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.