Mehfil E Imam Hussain: پلوامہ کے گانگو علاقے میں محفل حسینی کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 2:14 PM IST

Mehfil e Imam Hussain organasie at gangoo pulwama

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے عزاداری کی ایک بڑی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سختیوں کے باوجود امام حسینؓ نے اسلام کا دامن نہیں چھوڑا۔ امام حسین نے سر قلم کرنے کو ظلم کے سامنے سر جھکانے پر ترجیح دی۔' Mehfil E Imam Hussain Organasie at Gangoo Pulwama

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنہوں نے اسلام کی سربلندی کے لیے کربلا کے میدآن میں جام شہادت نوش فرمایا ان کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے آج پوری دنیا میں حسینؓ محفلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں بھی مجلس حسینی کے حوالے سے عزاداری کی ایک بڑی مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں علاقے کے شیعہ طبقے سے وابستہ لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرآم کے دورآن کربلا میں شہید کیے گئے اہل بیت رسول ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Mehfil E Imam Hussain Organasie at Gangoo Pulwama


اس موقع پر علما کرام نے کربلا کے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ امام حسینؓ کو پیاسا شہید کیا گیا تھا اور سختیوں کے باوجود امام حسینؓ نے اسلام کا دامن نہیں چھوڑا۔ امام حسین نے سر قلم کرنے کو ظلم کے سامنے سر جھکانے پر ترجیح دی۔'

ویڈیو

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.