Indian Army trains farmers: بھارتی فوج نے کسانوں کو کاشتکاری کی تربیت دی

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 10:06 PM IST

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/24-March-2022/14827620_pooch-bsf.jpg

آپریشن سدبھاؤنا کے تحت فوج نے پونچھ میں مقامی کسانوں کو موسم کے اعتبار سے ہونے والی سبزیوں کی کاشتکاری کی تربیت دی In Poonch, the army trained farmers۔

پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ میں فوج نے آپریشن سدبھاونہ کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے موسم کے اعتبار سے سبزیوں کی کاشتکاری کے لیے پولی ہاؤس قائم کیے۔ جس میں موسم کے اعتبار سے سبزیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پولی ہاوس قائم کیے گیے ہیں۔ جس میں کاشتکاری تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے گیے In Poonch, the army trained farmers۔

چیف ہاٹیکلچر آفس 'ستویر سنگھ' نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوج کی جانب سے ایک بڑا اقدام ہے، اس سے نہ صرف علاقے میں روزگار فراہم ہوگا بلکہ غریب کسانوں کو بھی مدد ملی گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں برف باری کی وجہ سے یہاں کے کسان کسی بھی فصل کی پیداوار نہیں کر پاتے تھے۔ پولی ہاؤس کی مدد سے یہاں کے کسان آب سردیوں میں فصلوں کی کاشتکاری کر سکتے ہے۔

مزید پڑھیں:

تربیت کے دوران مقامی کسانوں کو سکھایا گیا کہ برف باری کے دوران فصلوں کی نگہداشت کس طرح سے کی جائے۔ فوج کے اس قدم کا لوگوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع ان کے لیے مفید ثابت ہوگئے۔ مقامی شخص محمد اکرام نے کہا کہ فوج کی جانب سے منعقد تربیتی پروگرام سے مجھے کافی مدد ملی اور میں نے کاشتکاری کے بارے میں بہت سی نئی چیزیں بھی سیکھی ہیں۔ ن کا کہنا ہیکہ میں نے اپنی زمین فوج کو فراہم کی ہےتاکہ وہ یہاں پولی ہاوس قائم کر کے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.