Dawoodi Bohras: بوہرہ فرقے کے دعوے داری پر ہائی کورٹ میں سماعت مکمل
Published: Apr 6, 2023, 7:42 PM


Dawoodi Bohras: بوہرہ فرقے کے دعوے داری پر ہائی کورٹ میں سماعت مکمل
Published: Apr 6, 2023, 7:42 PM

بوہرہ فرقے کے 53 ویں داعی کے دعویداری ممبئی ہائی کورٹ میں 9 برس تک چلنے کے بعد دونوں فریقین کو کورٹ کا فیصلہ سنانا باقی ہے۔ واضح رہے کہ 53 ویں بوہرہ پیشوا داعی کو لیکر بوہرہ فرقے دو گروپ میں تقسیم ہوگئے ہیں ان میں ایک گروپ سیدنا مفدل کا ہے جبکہ دوسرا گروپ سیدنا طاہر کا ہے۔ Dawoodi Bohra Community
52 ویں داعی سیدنا برہان الدین کو سن 2011 میں دل کا دورہ پڑا اور 2014 میں اُنکا انتقال ہوگیاتھا۔جسکے بعد 53 ویں داعی کے دعویدار سیدنا خوزیمه قُطب الدین ہیں ،جبکہ دوسرے دعویدار سیدنا مفدل ہیں۔ان دونوں کے درمیان داعی کے دعویداری کی لڑائی کورٹ میں جا پہنچی۔ کورٹ میں 53ویں داعی کا دعوہ سیدنا خوزیمه قُطب الدین نے کیا۔ اُنکا انتقال سن 2016 میں ہوگیا۔ لیکن کورٹ میں سماعت چل رہی تھی انکے انتقال کے بعد سیدنا خوزیمه قُطب الدین کے بیٹے سیدنا طاہر نے دعوے داری کی اور دوسری جانب سیدنا مفدل نے اپنی دعویداری پیش کی ۔
مزید بتایا کہ 2011 میں سیدنا صاحب کو دورہ پڑا انکی طبیعت ناساز تھی۔ جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔جس کے بعد ہمارے والد اس داعی کے وارث ہیں۔ لیکن انہوں نے نہیں مانا اور مجبوران یہ معاملہ کورٹ میں جاپہنچا۔ اور اب ہمارے والد کے انتقال کے بعد اس داعی کے حقدار ہم ہیں۔ جبکہ سیدنا مفدل اس بات کق قبول نہیں کر رہے ہیں۔
