Annual Dussehra Rally اجازت ملے یا نہ ملے سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک گراؤنڈ میں ہی منعقد ہوگی

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 9:46 AM IST

اجازت ملے یا نہ ملے سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک گراؤنڈ میں ہی منعقد ہوگی

شیو سینا نے کہا کہ 'شیوسینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک گراؤنڈ میں ہی منعقد کی جائیگی چاہے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اس کی اجازت دے یا نہ دیں۔' Shiv Sena Dussehra Rally in Shivaji Park

ممبئی: سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا نے منگل کو کہا کہ 'شیوسینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک گراؤنڈ میں ہی منعقد کی جائیگی چاہے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اس کی اجازت دے یا نہ دیں۔ ممبئی کے سابق میئر ملند ویدیا کی قیادت میں سینا کے لیڑران کے ایک وفد نے آج اس ضمن میں کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی تاکہ ریلی کے انعقاد کے لئے سینا نے شہری ادارے سے جو اجازت طلب کی ہے اس تعلق سے کی گئ کاروائ کے بارئے میں دریافت کیا جا سکے۔ Shiv Sena on Annual Dussehra Rally

ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے، بالا صاحب کے ٹھاکرے کی شیوسینا کے ارکین ریلی میں شرکت کے لیے شیواجی پارک میں حاضر رہنگے ۔ انہوں نے کہا، "اگر ہمیں جواب نہیں ملتا ہے، تو بالا صاحب کے شیو سینا کے کارکن دسہرہ ریلی کے لیے شیواجی پارک میں جمع ہوں گے۔" ٹھاکرے کی زیر قیادت گروپ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیرقیادت حریف شیوسینا گروپ دونوں نے وسطی ممبئی کے شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے انعقاد کی اجازت مانگی ہے۔

شیو سینا اپنے قیام سے ہی اس مقام پر دسہرہ ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔ حالانکہ کارپوریشن نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ متبادل کے طور پر دونوں گروپ نے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ پچھلے ہفتے، شنڈے گروپ کو بی کے سی میں ایک ریلی کے انعقاد کی منظوری ملی۔

یہ بھی پڑھیں: Shiv Sena demand for special status شیوسینا کا جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ

دریں اثنا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی سینا کو شیواجی پارک میں ریلی کرنے کی اجازت ملنی چاہیے، اور اگر اجازت نہیں ملتی ہے تو اسے قانون کا سہارا لینا چاہیے۔ "اگر شندے دھڑے کے لیے بی کے سی گراؤنڈ دستیاب کرایا گیا ہے، تو ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کو شیواجی پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ریاست کو ان دونوں فریقوں (اپنی متعلقہ ریلیوں میں) کے خیالات سننے دیں،" اجیت پوار نے کہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.