Mumbai Missing Woman Found in Pak: بیس برس قبل ممبئی سے لاپتہ ہونے والی خاتون پاکستان میں مقیم

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 6:28 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 7:10 PM IST

Woman From Mumbai Went Missing

20 سال قبل ممبئی سے ایک خاتون کام کی تلاش میں نکلی اور واپس نہیں آئی۔ گھر والوں نے بھی مان لیا تھا کہ وہ لاپتہ ہو گئی اور دوبارہ ملنے کی امید بھی چھوڑ دی تھی لیکن اب گھر والے یہ جان کر حیران رہ گئے کہ وہ پاکستان میں رہ رہی ہیں۔ جب انہوں نے پہلی بار خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا تو انہیں یقین نہیں آیا۔ Mumbai Woman Missing For 20 Years Was found In Pak

ممبئی: بیس برس پہلے کام کاج کے سلسلہ میں ممبئی کی حمیدہ بانو اپنے گھر سے نکلی تھیں لیکن آج تک وہ واپس نہیں لوٹیں، گھر والوں نے انہیں کافی تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملنے پر انہوں نے واپسی کی امیدیں بھی چھوڑ دی تھی لیکن اب رشتہ داروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے جب سوشل سائٹس کے ذریعه ان کی ملاقات گمشدہ خاتون سے ہوئی۔ کیونکہ ان کی والدہ پاکستان میں ہیں۔ رشتہ داروں نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعه انہیں نہ صرف دیکھا بلکہ ان سے بات چیت بھی کی ہے۔ Woman From Mumbai Went Missing

ممبئی سے لاپتہ خاتون پاکستان میں

حمیدہ بانو 70 برس کی ہیں اور اب پاکستان کے حیدرآباد شہر میں مقیم ہیں Hyderabad City of Pakistan 2002 میں ممبئی چھوڑنے کے بعد حمیدہ بانو نے اپنے اہل خانہ سے پہلی بار بات چیت کی۔ حمیدہ بانو کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کی ملاقات ایک سماجی کارکن سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے ایک ایجنٹ نے انہیں کام کا لالچ دے کر پاکستان میں چھوڑ دیا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد حمیدہ بانو سندھ ریاست کے حیدرآ باد شہر میں رہنے لگیں، ان کی شادی ایک مقامی شخص سے ہوئی بعد میں انکے شوہر کی موت ہوگئی اور اب یہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ کچھ دنوں قبل ان کی ملاقات ایک سماجی کارکن سے ہوئی اس نے حمیدہ بانو کی آپ بیتی سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ حمیدہ بانو کے اہلخانہ کو ان کی معلومات ملے۔ ان یہ یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ یہ ویڈیو ممبئی کے ہی ایک یوٹیوبر نے وائرل کی، اس کے بعد کُرلا میں رہنے والی حمیدہ بانو کی بیٹی یاسمین شیخ پہچان لیا یہ ویڈیو میں دکھائی دے رہی خاتون ان کی والدہ ہیں۔

یاسمین شیخ نے بتایا کی ان کی ماں کو ایک ایجنٹ نے دبئی میں کام دلانے کے بہانے دھوکہ دیا اور اس طرح سے وہ پاکستان پہنچ گئیں 20 برس تک ہم نے ہر ممکن کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ اب اہلخانہ اس بات کے منتظر ہیں کہ حکومت ہند اور حکومت پاکستان اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ حمیدہ بانو کی بھارت واپسی ممکن ہو۔

Last Updated :Aug 3, 2022, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.