Mumbai Police Take Initiative مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 8:18 PM IST

مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں میں ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے اور لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اس بات کو دیکھتے ہوئے ممبئی ٹرافک پولیس نے سماجی کارکنان اور علاقے کی بااثر شخصیات کے ساتھ بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔Mumbai Police Take Initiative

مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں میں ٹریفک کا مسئلہ طویل عرصے سے جوں کا توں ہے ۔اسی لئے وقتاً فوقتاً ممبئی ٹریفک پولیس اور ممبئی پولیس کارروائیوں کو لے کر سختی برتتی رہی ہے ۔

ناگپاڑہ جنکشن ، سات راستہ، بائیکاہ ،آگریپاڑہ ،دو ٹانکی، محمد علی روڈ ،بھنڈی بازار عبدالرحمان اسٹریٹ کرافوڈ مارکیٹ جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیںکیونکہ یہاں عوام ٹریفک کے ذریعے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے زیادہ نظر آتے ہیں جس کے سبب پولیس کو کارروائیوں کے لئے سخت ہونا پڑتا ہے اور مزید فورس کو منتخب کرنا پڑتا ہے۔

مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم
مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم

اکثر کئی معاملوں میں دیکھا گیا ہے کہ پولیس جب کارروائیوں کے لئے لئے سختی کرتی ہے تو قانون کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ پولیس کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آتے ہیں ۔کئی بار لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔معاملے پولیس تھانوں میں پہنچتے ہیں حالانکہ پولیس تھانے میں پہنچنے کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے جب کہ ٹریفک پولیس کے ذریعے یہ جو کاروائی کی جاتی ہے اس میں جرمانے کی رقم وصول کی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Demolition Of 100 Years Old Buildingممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا

عمران ملا اور تاج قریشی سماجی کارکنان ہے اور یہ اکثر اپنی ٹیم کے ہمراہ اس طرح کی بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ تاج قریشی نے کہا کہ ان علاقوں میں قانون کے خلاف ورزی نہ کی جائے۔اسی لئے ہم لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ہیلمیٹ ۔ٹرافک سگنل۔گاڑیوں کے دستاویز ان سب کا خاص خیال رکھیں۔۔تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سبب جو حادثے پیش آتے ہیں اُن میں کمی آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.