ممبئی: کنگنا راناؤت کے خلاف نسیم خان نے پولیس میں شکایت درج کی

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 12:39 PM IST

etv bharat urdu news etv bharat urdu khabar ای ٹی وی بھارت اردو نیوز ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کنگنا راناؤت جیسی بیہودہ شخصیت نے یہ کہہ کر لاکھوں مجاہدین ِآزادی کی توہین کی ہے کہ ’’1947 میں ملی آزادی بھیک میں ملی تھی اور اصلی آزادی 2014 میں ملی ہے‘‘۔ اس طرح کا بیان دینے پر اس پر غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

کنگناراناؤت کی بے تکی بیان بازی کے خلاف پورے ملک میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی کارگزار صدر محمد عارف (نسیم) خان نے بھی اس کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پولیس سے شکایت درج کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنگا راناؤت کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرے۔

نسیم خان نے ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن میں کنگناراناؤت کے خلاف کارروائی کا تحریری مطالبہ دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا راناؤت جیسی بیہودہ شخصیت نے یہ کہہ کر لاکھوں مجاہدین ِآزادی کی توہین کی ہے کہ ’’1947 میں ملی آزادی بھیک میں ملی تھی اور اصلی آزادی 2014 میں ملی ہے‘‘۔ اس طرح کا بیان دینے پر اس پر غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی اور ملک کو انگریزوں کے جابرانہ راج سے آزاد کرانے کے لیے لاکھوں بہادروں اورمجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، نیتا جی سبھاش چندر بھوش، شہید بھگت سنگھ، راج گرو، پنڈت جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، مولانا ابوالکلام آزاد اور بہت سے دوسرے لوگوں نے اس آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ لاکھوں مجاہدین آزادی کو گولی مار دی گئی۔ انہوں نے اپنی جانیں دیدیں لیکن آزادی کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ان تمام قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں 15 اگست 1947 کو آزادی ملی اور اس کے بعدپنڈت جواہر لعل نہرو اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے گئے آئین کی وجہ سے ہندوستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بن کر ابھرا۔ لیکن کنگنا کی نظر میں ان قربانیوں اور اس آزادی کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم خان نے کہا کہ کنگنا راناؤت کا ایک عوامی پروگرام میں دیا گیا بیان صد فیصد ملک سے غداری پر مبنی ہے۔ نسیم خان نے کنگنا راناؤت کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور ملک مخالف بیانات دینے پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے جو پدم شری ایوارڈ دیا گیا ہے اسے فوراً واپس لیا جائے۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.