مہاراشٹر: اسکول کب کھلیں گے؟

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:24 PM IST

مہاراشٹر: اسکول کب کھلیں گے؟

مرکزی حکومت کی جانب سے اسکولوں کو 15 اگست کے بعد ہی شروع کیے جانے کی وضاحت کی گئی ہے۔ لیکن ریاست مہاراشٹر میں اسکولز اور کالجز کے دوبارہ جاری کرنے کو لیکر ابتک کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے مختلف شہروں کی انگلش میڈیم اور پرائیویٹ اسکولز میں آن لائن درس تدریس کی خدمات کے زریعے نیا تعلیمی سال جون ماہ سے ہی جاری ہوچکا ہے۔ جبکہ سرکاری اور اقلیتی اردو اسکولز میں ابھی تک تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے۔

اردو اسکولز کے اساتذہ کی معروف تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے وزیراعلیٰ مہاراشٹر، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کو اس مکتوب کے زریعے اس بات سے باور کرایا جا رہا ہے کہ اسکول کب سے شروع کی جائے اساتذہ اور طلباء سبھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور ریاستی سرکار نے شرائط کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ دوسری جانب اسکولز اور کالجز کے امتحانات رد کردیئے گئے تھے جن کے نتائج کا اعلان بھی دھیرے دھیرے کیا جارہا ہے۔ لیکن نئے تعلیمی سال کو لیکر ریاستی سطح پر ابتک کوئی اقدامات اٹھائے نہیں گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.