Demand For Restoration of Monthly Stipend مخصوص افراد کے لیے ماہانہ وظیفے کو بحال کرنے کا مطالبہ

Demand For Restoration of Monthly Stipend مخصوص افراد کے لیے ماہانہ وظیفے کو بحال کرنے کا مطالبہ
اورنگ آباد میونسیپل کارپوریشن کی جانب سے مخصوص افراد کو دی جانے والی سہولیات کو بحال کرانے کے لیے کانگریس، این سی پی اور ایم آئی ایم کے معذور سیل کے ذمہ داران نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کی۔ Disability cell officials of Congress, NCP and MIM met the municipal administrator
اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مخصوص افراد کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے کانگریس، این سی پی اور ایم آئی ایم کے معذور سیل کے ذمہ داران نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کی اور ان کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ کانگریس معذور سیل کے صدر مدثر انصاری کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو قومی دھارے سے جوڑنے کے لیے میونسیپل کارپوریشن کے بجٹ کا پانچ فیصد شہر کے مستحقین کو بطور وظیفہ دیا جاتا ہے مگر گزشتہ چھ مہینوں سے ان افراد کو یہ وظیفہ نہیں ملا اور اسی طرح اسمارٹ سٹی کی سٹی بس میں مخصوص افراد سے پورا کرایا وصول کیا جاتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے انہیں کرائے میں رعایت دی جاتی ہیں لہذا سٹی بس میں بھی انہیں سہولت فراہم کی جائے۔ اسی طرح ان کے دیگر مسائل پر بھی منسپل کمیشنر کی توجہ دلائی گئی اور انہیں ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقعے پر کانگریس، این سی پی اور ایم آئی ایم کے معذور سیل کے عہدے داران موجود تھے۔
اورنگ آباد میں مخصوص افراد کے لئے منظور شدہ ماہانہ وظیفہ کی رقومات کی پوری طرح ادائیگی نہ کی جانے کے سبب کانگریس، راشٹر وادی کانگریس اور ایم آئی ایم معذور سیل کی جانب سے ایک وفد نے اورنگ آباد میونسپل ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا کہ مخصوص افراد کو گذشتہ کچھ مہینوں سے ماہانہ وظیفہ کی رقومات میونسپل کارپوریشن نے ادا نہیں کی ہے لہذا انکا وظیفہ جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح صرف 2000 مخصوص افراد کے ہی ماہانہ وظیفہ کو منظور کیا گیا ہے، باقی مخصوص افراد میونسپل کارپوریشن کے دفتر کا چکر کاٹ رہے ہیں۔ ان کے ناموں کی فہرست مونسپل کارپوریشن میں روکی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مخصوص افراد کی پریشانیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Goods Distributed Among Special People مظفّر نگر میں مخصوص افراد کے درمیان آلات کی تقسیم
وہیں مخصوص افراد نے کہا کہ جس طرح اسمارٹ سٹی بسوں میں مخصوص افراد کے ساتھ جو بدعنوانی ہو رہی ہے، اس پر بھی روک لگائی جائے۔ میونسیپل ایڈمنسٹریٹر ابھیجیت چودھری نے مخصوص افراد کے وفد کو یقین دلایا کہ کسی بھی معذور شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور انصاف کیا جائیگا، پالیسی کے مطابق سبھی کو ماہانہ وظیفہ کی رقومات دی جائیں گی۔ پہلے مرحلہ میں جن مخصوص افراد کے وظیفہ منظور کئے جانے کی فہرست مرتب کی گئی تھی ان میں مرحلہ وار وظیفہ کی رقومات تقسیم کی جارہی ہے، باقی مخصوص افراد کے دستاویزات جانچ کر فہرست مرتب کی جارہی ہے اور جلد ہی باقی ماندہ مخصوص افراد کے وظیفہ کو بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اس وفد میں کانگریس معذور سیل کے شہر صدر مدثر انصاری، ایم آئی ایم معذور سیل کے شہر صدر شیخ منیر، این سی پی معذور سیل کی جانب سے اعجاز شیخ، اور دیگر مخصوص افراد کی شمولیت تھی۔
