Study Center for Deserving Students in Aurangabad: اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 5:00 PM IST

Etv BStudy Center for Deserving Students in Aurangabadharat

معروف شاعر سکندر علی وجد کی یاد میں تعمیر وجد میموریئل ہال میں طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹر شروع کیا جارہا ہے۔اس بات کا اعلان سکندر علی وجد میموریئل ٹرسٹ کے ذمہ داروں نےکیا۔ Study Center for Deserving Students in Aurangabad

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں معروف شاعر سکندر علی کے نام سے ایک میموریل ہال تعمیر کیا گیا تھا جو پچھلے کئی سال سے خالی تھا لیکن اب یہ ایک اسٹڈی سنٹر میں تبدیل ہو رہا ہے جہاں غریب اور ضرورت مند بچوں کو تعلیم سے جوڑنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس اسٹڈی سینٹر میں طلبا وطالبات کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کروانے کا بھی منصوبہ کیا گیا ہے۔ Study Center for Deserving Students in Aurangabad

اورنگ آباد میں مستحق طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹرشروع کرنے کا اعلان

معروف شاعر سکندر علی وجد کی یاد میں تعمیر وجد میموریئل ہال میں طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹر شروع کیا جارہا ہے۔اس بات کا اعلان سکندر علی وجد میموریئل ٹرسٹ کے ذمہ داروں نےکیا۔ وجد میموریئل ہال پچھلے کئی برس سے خالی پڑا تھا ، اب ٹرسٹ نے اس میں عملی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ ابتدا میں تیس طلبا سے اسٹڈی سینٹر کا آغاز ہوگا ، سینٹر کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور طلبا کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس اسٹڈی سینٹر میں مسابقتی امتحانات کی تیاری Competitive Exams Preparation in Aurangabad کا بھی نظم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Aeedu Visits Bangalore Universities 'جنوبی ہند کے تعلیمی نظام کو شمالی ہند میں نافذ کیا جائے گا'

سکندر علی وجد میموریل ٹرسٹ ممبران کا کہنا ہے کہ اسٹڈی سنٹر کی شروعات کرنے کے لئے پوری تیاریاں کی جا رہی ہے اس بلڈنگ میں پوسٹ گریجویشن یا گریجویشن کر رہے بچوں کے لئے لیے اسٹڈی سنٹر کا قیام کیا جا رہا ہے ساتھ ہی مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کی پہلے 30 طلبہ کی بیچ بنائی جا رہی ہے۔اور مہینے کے آخری میں اس اسٹڈی سینٹر کا آغاز کیا جائے گا صبح سات بجے سے شام سات بجے تک یہ اسٹڈی سینٹر کھلا رہے گا۔

ممبئی حج ہاؤس میں واقع آئی ایس اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر سید صادق علی قادری نے بتایا ہے کہ انھیں مسابقتی امتحانات میں بچوں کو کس طرح سے گائیڈ کرنا چاہیے اس کا انھیں تجربہ ہے ساتھ ہی انھوں نے بتایا ہے کہ ان کے کئی سارے طلباء نے مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹڈی سنٹر میں مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے کے لیے باہر سے بھی گیسٹ لیکچررز کو بلایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.