بارش کے لیے نماز استسقاء

author img

By

Published : Jul 21, 2019, 10:28 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مولانا اشرفی کی امامت میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔

مذہب اسلام کے مطابق بارش کے لیے جو نماز پڑھی جاتی ہے، اسے استسقاء کی نماز کہتے ہیں۔

نماز ادا کرنے کے بعد بارش کے لیے دعا کی جاتی ہے۔

نماز استسقاء سے باراں رحمت

ریاست مدھیہ پردیش میں مسلسل کئی روز سے بارش نہیں ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے عوام بے حد پریشان تھے۔ اس لیے اندور کے ممتاز عالم دین مولانا اشرفی نے شدید گرمی سے نجات پانے کے لیے نماز استسقاء پڑھائی۔

بتایا جاتا ہے کہ نماز استسقاء کے جائے نماز بچھائی گئی تھی کہ بارش شروع ہوگئی۔

نماز کے دوران ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی۔

اس اجتماعی نماز میں ہر مسلک و مکتب کے افراد نے شرکت کی۔

نماز کا وقت دوپہر میں تین بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔

اس موقع پر مولانا اشرفی نے کہا کہ اگر اس طرح سے سبھی مسلک کے افراد نے اتحاد دکھایا تو اللہ کی رحمت اسی طرح برستی رہے گی۔

Intro: مصلح بچتے ہی رحمت برس نے لگی


Body:مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اچھی بارش کے لئے نماز استسقاء کا اہتمام کیاگیا تھا اندور: پچھلے کئی دنوں سے بارش نہیں ہونے کی وجہ س عوام میں پریشانی بڑھنے لگی ہے اور وہ اچھی بارش کی شدت سے انتظار کر رہے ہیں اسی لئے نماز استسقاء کا اہتمام کھجرانہ علاقے میں کیا گیا اس نماز کی خاص بات یہ تھی کی اس نماز میں سبھی مسائل کے افراد نے شرکت کی اور ایک آواز پر لبیک کہا ظہر کی نماز کے بعد 3 بجے نماز کا وقت تھا لیکن اس سے قبل ہی عوام نے اپنی موجودگی درج کرانا شروع کردیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑا مجموعہ دکھنے لگا ابھی مصلح بچہی رہے تھے کی بارگاہ سے بارش کی شروعات ہونے لگی مولانا اشرفی صاحب نے نماز اداکارائیں اور اچھی بارش کے لئے دعا کی گئی موجودہ وقت کے لئے یہاں نماز ایک سبق بھی ہے اگر اتحاد سے رہے تو یقینا اللہ کی رحمت ہم پر برسی گی انشاءاللہ اس موقع پر سید واحد علی نے کہا کی مولانا اشرفی صاحب نے نماز ادا کر آتے ہیں اللہ کا رحم و کرم برسنے لگا یقینا اس نماز میں کوئی اللہ کا نیک بندہ رہا ہے اور سبھی نمازیوں نے اللہ سے دعا مانگی کہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ابرکرم برسا دے رہنما سلیم انصاری نے کہا کہ ہم نے چاہا کی اللہ تعالی کے سامنے گڑگڑا کر کھلے میدان میں اللہ کی دربار میں دعا کی جائے اے اللہ تو ہم پر بارگاہ رحمت کا نزول عطا فرما اور ہمارے گناہوں کو معاف فرما ہم دیکھ رہے ہیں بارگاہ نزول کے آثار نظر آرہے ہیں اس موقع پر مولانا اشرفی صاحب نے کہاں کی انشاءاللہ جو بارش کی شروعات ہوئی ہے یہ مسلسل ہوتی رہے گی اور جو پانی کی دشواریاں ہیں وہ ختم ہوجائےگی


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.