Pragya Thakur Controversial Statement مسلمان ہندو بچوں کو ورغلا کر مذہب تبدیل کروا رہے ہیں، پرگیہ ٹھاکر کا متنازع بیان

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:28 PM IST

پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا متنازعہ بیان

بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا کہ ہندؤں کو بھی 4 بچے پیدا کرنا چاہیے۔ ہندوؤں کے کم بچے ہوتے ہیں اور اس میں بھی مسلم سماج والے ورغلا کر بچوں کا مذہب تبدیل کر دیتے ہیں۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا متنازعہ بیان

بھوپال: متنازع بیانات کے لیے سرخیوں میں رہنے والی ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب ظلم بڑھتا ہے اور ملک کے ساتھ جب غداری کی جاتی ہے تو اس کے کئی وجوہات ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں روہنگیا آئے اور ان کی اولادیں بھی آئیں اور وہ اپنا بھیس بدل کر یہاں رہ رہے ہیں اور یہاں پر دہشت گردی، چوری، بدمعاشی اور غیر قانونی کام انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اولادیں کبھی وطن پرست نہیں ہو سکتیں۔ بنگلہ دیش کے لوگوں کی اولاد وطن پرست نہیں ہو سکتیں، یہ بھی گارنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندؤں کے بچوں کو مسلمان ورغلا کر ان کا مذہب تبدیل کر کے انہیں لے جا رہے ہیں۔ہندو ایک ہی بچہ پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہندو سماج کے لوگ یتیم خانوں سے بچے گود لیتے ہیں اور خود بچے پیدا کرنے سے بچتے ہیں۔ میں اس کی مخالفت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو وطن پرست ہیں اور انہیں زیادہ بچے پیدا کرنا چاہیے اور ملک کو بچانا چاہیے ورنہ ہمارے مخالف ہمیں ختم کرنے پر آمادہ ہیں اور یہ ہمیں برداشت نہیں ہے۔

پرگیہ سنگھ نے ایک خاص طبقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقصد کو پورا کر رہے ہیں۔ وہ تبدیلی مذہب اور لوجہاد جیسے کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حزب التحریر اور پی ایف آئی جیسی تنظیمیں جس طرح سے چلائی جا رہی ہے ان کو دیکھتے ہوئے میں یہ کہہ رہی ہوں کی ایک تنظیم پر پابندی لگائی جاتی ہے تو دوسری تنظیم کھڑی ہو جاتی ہے، جس طرح سے یہ تنظیمیں کھڑی ہوں گی ہم سناتنی ان پر پابندی عائد کرتے رہیں گے۔

وہیں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مغل حکمران اورنگ زیب کے تعلق سے کہا کہ یہ وہ حکمران تھے جنہوں نے ہمارے ملک کو غلام بنائے رکھا تھا اور اورنگ زیب کی تعریف کرنے والے دہشت گرد ہے اور ایسے لوگوں کو چن چن کے سامنے لاکر سخت سزا دیجئے چاہیے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت میں رہنے والا ہر شخص بھارتی ہے اور ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے اور یہ ہماری ثقافت کہتی ہے۔ اور ہمارا آئین یہ کہتا ہے کہ سب مذہب کے لوگوں کا احترام کیا جائے گا لیکن ہندوستان میں ہیں تو ہم ہندو ہیں اور اگر ہم پر کسی بھی طرح کی کوئی بات آتی ہے تو ہندوؤں کو بولنا چاہیے۔ وہیں انہوں نے پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس طرح سے ایک مذہب کو مان کر چلنے والا ملک ہے اور اگر یہاں پر اس طرح کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ پاکستان جیسا ایک ملک اور بنانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Narsinghanand Controversial Statement ہندوؤں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی ضرورت، نرسمہانند سرسوتی کا متنازع بیان

انہوں نے کہا پاکستان کو سمجھوتے کے طور پر بنایا گیا تھا اور پہلے جو ہوچکا ہے وہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو بھی ہندوستان میں ملانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کریں گے اور اگر اب کوئی ایک اور پاکستان جیسا ملک کھڑا کرنا چاہتا ہے تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.