Book Launch Jahan e Fikro Nazar: بھوپال میں ڈاکٹر مرضیہ عارف کی کتاب 'جہانِ فکرونظر' کا رسم اجراء

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 3:53 PM IST

بھوپال میں ڈاکٹر مرضیہ عارف کی کتاب 'جہان فکرونظر' کا رسم اجراء

بھوپال کی خاتون قلمکار ڈاکٹر مرضیہ عارف کی چوتھی کتاب 'جہان فکرونظر - ایک جائزہ' Book Launch Jahan Fikro Nazar کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی خاتون قلمکار ڈاکٹر مرضیہ عارف Female Writer Dr. Marzia Arif کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ ایک طویل مدت سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ علم و ادب کے میدان میں بھی اپنی فہم و فراست دے کر جوہر دکھا رہی ہیں۔ اب تک ان کی تصنیف شدہ کتابیں 'بساط فکر'، 'کاوش قلم'، 'ایک مرتب کتاب'، 'عارف عزیز ایک تجزیہ' منظر عام پر آ چکی ہے۔ ان کے علاوہ علمی و ادبی اور اخلاقی و مذہبی موضوعات پر 200 سے زائد مضامین مختلف رسائل و اخبارات کی زینت بن چکے ہیں۔ اس تفصیل سے ڈاکٹر مرضیہ عارف کی علم و ادب سے غیر معمولی دلچسپی اور زور قلم کا اندازہ لگانا دشوار نہیں ہے تو وہیں ان کے مضامین کا تازہ مجموعہ 'جہان فکرونظر' کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ مذکورہ مجموعہ 142 صفحات پر محیط اور 33 مضامین پر مشتمل ہے۔ مضامین کو موضوعات کی نوعیت کے لحاظ سے چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بھوپال میں ڈاکٹر مرضیہ عارف کی کتاب 'جہان فکرونظر' کا رسم اجراء

پہلے باب کا عنوان 'جہاں زبان و ادب' دوسرے کا 'جہان خواتین و اطفال' تیسرے باب کا عنوان 'جہان صحت و زندگی' اور چوتھے باب کا عنوان 'جہان تہذیب و تاریخ' ہے۔ دراصل مجموعہ صرف ادبی و علمی موضوعات تک محدود نہیں رکھا گیا ہے بلکہ عام زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے متفرق موضوعات پر فکر انگیز خیالات کا اظہار کر کے انہوں نے معاشرتی زندگی کے مختلف معاملات سے اپنی گہری واقفیت وسیع معلومات اور سنجیدہ غور و فکر کا ثبوت دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.