Suicide Case In Khargone مقدمہ کی پیشی کے حوالے سے میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد دونوں نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : May 20, 2023, 8:17 PM IST

Etv Bharat

کھرگون پولیس کے مطابق کل شام 22 سالہ سنیل اور اس کی 20 سالہ بیوی سیما نے سنکھیڑا کے ایک کھیت میں کیڑے مار دوا کھا لی۔ جس کے بعد ان دونوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے بروڑ تھانہ علاقے میں ایک مزدور جوڑے نے پولیس کیس کی جاری عدالت میں پیشی کو لے کر ہوئے تنازع کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ کھرگون کے سب ڈویژنل افسر (پولیس) راکیش موہن شکلا نے بتایا کہ کل شام 22 سالہ سنیل اور اس کی 20 سالہ بیوی سیما نے سنکھیڑا کے ایک کھیت میں کیڑے مار دوا کھا لی۔ کھرگون کے ضلع اسپتال لے جانے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ آج ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل ڈبڑیا کے باشندے سنیل شادی سے پہلے سیما کے ساتھ فرار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے سیما کے رشتہ داروں نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس نے دونوں کو ڈھونڈ نکالا اور بعد میں دونوں نے شادی کرلی تھی، لیکن پولیس کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے پیشی جاری تھی۔ کیس کی سماعت کل بھی ہونی تھی اور سنیل کے والدین کو بھی عدالت میں حاضر ہونا تھا۔ اس سے واپسی پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور سنیل نے سیما پر کیس کے اندراج کی وجہ سے مسائل بتاتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی۔ اس نے کہا کہ مقدمہ کے اندراج کی وجہ سے اسے تقریباً 5 ماہ تک عدالتی حراست میں رہنا پڑاتھا۔ اس پر دونوں میں جھگڑا بڑھ گیا اور سنیل نے غصے میں آکر کیڑے مار دوا کی بوتل کو کلہاڑی سے توڑکر پی لیا۔ اس کے بعد سیما نے بھی دواپی لی۔ سنیل نے کھیت کے مالک راجیش رگھوونشی سے دوا کے استعمال کے بارے میں بتایا جس نے انہیں اسپتال پہنچایا، لیکن اس دوران دونوں کی موت ہو چکی تھی۔ جوڑے کا ایک 8 ماہ کا بچہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Student Commits Suicide in Jammu طالب علم نے پھانسی لگاکر خودکشی کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.