Corona Patients In MP مدھیہ پردیش میں کورونا کے صرف 12 فعال معاملے

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 3:02 PM IST

Etv Bharat

مدھیہ پردیش میں کورونا کے دو نئے معاملے سامنے آنے اور تین متاثرہ ہونے کے بعد فعال معاملوں کی تعداد اب صرف 12رہ گئی ہے۔ اب کل 12بارہ فعال معاملے ہیں، جن میں سے 4بھوپال،3جبل پورمیں ساگر اور سیہور ضلع میں 2-2اور 1معاملہ ہردا ضلع میں ہیں۔Total Covid Active Cases

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کے دو نئے معاملے سامنے آنے اور تین متاثرہ ہونے کے بعد فعال معاملوں کی تعداد اب صرف 12رہ گئی ہے۔ریاستی صحت ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دیر رات کو جاری اعداد کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2989نمونوں کی جانچ کے درمیان صرف دو پازیٹیو پائے گئے۔ پازیٹیو شرح صرف 0.06فیصد رہی۔ ریاست کے سبھی 52ضلعوں میں سے دو نئے معاملے ساگر ضلع کے ہیں۔ وہیں ہوشنگ آباد، جبل پور اور شیوپوری ضلع میں ایک شخص کو متاثرہ اعلان کیا گیا۔Corona Active cases in Madhya Pradesh

اب کل 12بارہ فعال معاملے ہیں، جن میں سے 4بھوپال،3جبل پورمیں ساگر اور سیہور ضلع میں 2-2اور 1معاملہ ہردا ضلع میں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست کے باقی47ضلعوں میں اب کورونا کے فعال معاملے ایک بھی نہیں ہے۔

ریاست میں مارچ2020میں کورونا متاثرہ کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا اور تب سے اب تک اپریل سے جون 2021کے درمیان دوسری لہر کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی تھی۔ اب مانا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں فعال معاملے ایک بھی نہیں ہوں گے۔

سرکاری اعداد کے مطابق کورونا کی وجہ سے اب تک 10,54,891افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10,441,103افراد انفیکشن کو مات دینے میں کامیاب ہوئے۔ حالانکہ 10,776لوگوں کی موت بھی درج کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 13کروڑ 35لاکھ سے زیادہ کورونا کے ویکسین کی خوراک شہریوں کو لگائے جا چکے ہیں۔ ان میں پہلے اور دوسرے ویکسین کے علاوہ بوسٹر خوراک بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Patients In MP مدھیہ پردیش میں کورونا کے 22 فعال مریض

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.