Lumpy Skin Disease Virus لمپی بیماری کی روک تھام کیلئے قاضی گنڈ میں اسکریننگ سنٹر قائم

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 3:37 PM IST

قاضی گنڈ میں اسکریننگ سنٹر قائم

لمپی اسکن نام کے وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ انیمل ہسبنڈری نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اسکریننگ سنٹر قائم کیا ہے۔ Screening Centre for bovines in Kulgam

کولگام: چوپائوں میں لمپی اسکن وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ پشو پالن کی جانب سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اسکریننگ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے لمپی اسکین وائرس کی روکتھام کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں ویکسینیشن، اسکریننگ سنٹر کا قیام شامل ہیں جبکہ مویشی پروروں کو اس حوالہ سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔Screening Centre on Sgr Jammu Highway

قاضی گنڈ میں اسکریننگ سنٹر قائم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ پشو پالن کے اہلکاروں نے بتایا کہ محکمہ اینمل ہسبنڈری نے قاضی گنڈ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اسکریننگ سنٹر قائم کیا ہے جہاں وادی کشمیر درآمد کیے جانے والے لائیو اسٹاک کی اسکریننگ عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وادی کشمیر میں بھی متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے پیش نظر مویشیوں کی وادی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مرغ، انڈوں وغیرہ کی اسکرینگ کی جا رہی ہے۔Lumpy skin Disease Screening Centre in South Kashmir

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے مویشی پروروں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن بھی شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Lumpy Skin Disease Worries Farmers لمپی اسکن بیماری پھیلنے سے مویشی پرور پریشان

لمپی اسکن نامی بیماری میں جانوروں کی جلد پر پھوڑے یا گٹھلیاں بننا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ نشان جانوروں کی جلد پر واضح نظر آتے ہیں۔ لمپی اسکن بنیادی طور پر ایک وائرس ہے جو وبا کی شکل میں ہی پھیلتا ہے جس سے متاثرہ جانور کی جلد پر پھوڑے نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں، مویشی بخار میں مبتلا ہوتے ہیں ٹانگوں میں سوزش پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ جانور چارہ کھانا بھی چھوڑ دیتے ہیں اور وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے اور جانوروں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ Cattle Farmers of JK Worries over Lumpy Skin Disease

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.