First Muslim Woman to get English Education Dies: انگریزی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی بھارتی مسلم خاتون کا انتقال

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 1:20 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 1:46 PM IST

First Muslim Woman to get English Education

ایسے وقت میں جب لڑکیوں کا اسکول جانا معیوب سمجھا جاتا تھا، اس وقت کیرالا کی مریُمما اسکول کو اسکول جانے اور انگریزی میں تعلیم حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون ہونے کا شرف حاصل ہے۔ مریُمما کا 99 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ First Muslim Woman to get English Education

کننور: ریاست کیرالا کے مالابار کی مسلم خاتون مالیککل مریومما جنہوں نے سب سے پہلے 1938 میں مقامی اسکول جاکر انگریزی کی تعلیم حاصل کی تھیں۔ ان کا آج 99 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مریُمما نے کیرالا میں مسلم خواتین کو آزادی اور تعلیم دلانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ 1st Muslim Woman Who Got an Education

مالیککل مریُمما نے اپنی کمیونٹی کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے سنہ 1938 میں تھلاسری کے سکریڈ ہارٹ کانوینٹ میں داخلہ لیا تھا، یہ اسکول عیسائی مشنریوں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اس وقت مسلم خواتین(لڑکیوں) کو اسکولوں میں جانے اور عربی کے علاوہ کوئی اور زبان سیکھنے سے منع کیا جاتا تھا۔ جب مریُمما اسکول جاتی تھیں تو انہیں عوامی سطح پر توہین و تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا، یہاں تک کہ انہیں ہراساں بھی کیا جاتا تھا لیکن نوجوان مریُمما اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم تھیں۔ انہوں نے بعد میں کہا تھا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں کو اپنی زندگی کے سنہری دن سمجھتی تھیں۔

مریُمما کے والد، جو ایک مشہور اسلامی اسکالر تھے، نے مریومما کو اسکولی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی، یہاں تک کہ جب وہ اسکول میں داخل ہوئیں تو صرف ملیالم اور عربی جانتی تھیں جبکہ انگریزی کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے ٹیوشن ٹیچر کا بندوبست کیا۔ مریُمما نے پانچویں فورم تک تعلیم حاصل کی جو کہ موجودہ اسکول میں دسویں جماعت کے مماثل ہے۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کر لی لیکن گھر میں تعلیم جاری رکھی۔ وہ بقیہ زندگی سماجی کاموں میں بھی شامل رہیں۔

Last Updated :Aug 6, 2022, 1:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.