Murmu to Visit Kerala صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے مجوزہ کیرالہ دورے  پر تنازعہ

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 11:29 AM IST

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے کیرالہ دورے پر تنازعہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے مجوزہ کیرالہ دورے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ دراصل یہ تنازعہ صدرمرمو کے حیات ریجنسی میں قیام کو لے کر ہے۔ حیات ریجنسی لولو گروپ کے چیئرمین یوسف علی ایم اے کو ای ڈی کی جانب سے دو مرتبہ نوٹس بھیجا جاچکا ہے۔ controversy on droupadi murmus kerala visit

کوچی: صدر دروپدی مرمو کیرالہ جانے والی ہیں، لیکن ان کے دورے کو لے کر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرمو لولو گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر یوسف علی ایم اے کی ملکیت والی حیات ریجنسی میں قیام کریں گی، جنہیں مبینہ طور پر نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ ای ڈی نے یوسف ایم اے کو کچھ معاملات کے سلسلے میں حاضر ہونے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سماجی کارکن اور ہندو ایکیہ ویدی لیڈر سوامی ڈاکٹر بھارگو رام نے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ صدر کے لیے ایک ایسے شخص کی ملکیت والے ہوٹل میں ٹھہرنا نامناسب ہے جسے ای ڈی کی جانب سے دو مرتبہ نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کچھ سنگین معاملات میں انکوائری کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ راشٹرپتی بھون کی جانب سے کسی کے ذاتی یا تجارتی مفادات سے متاثر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ مرکزی ایجنسیوں کو اس سلسلے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ دریں اثنا مسٹر یوسف علی کا نام سونے کی اسمگلنگ کے ملزم سپنا سریش اور سابق پرنسپل سکریٹری ایم شیوا شنکرن کے درمیان ایک مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں سامنے آیا ہے۔ یہ دونوں لائف مشن گھوٹالہ کے سلسلے میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے اس معاملے میں وزیراعلی کے ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹری رویندرن کو دوسری مرتبہ نوٹس بھیجا ہے اور انہیں 07 مارچ کو پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu in Delhi University نئے بھارت کی تعمیر کے لیے بڑے خواب دیکھنے چاہیے، مرمو

مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق صدر مرمو کچھ پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے 16 اور 17 مارچ کو کیرالہ میں ہوں گی۔ وہ 16 مارچ کی صبح ہندوستان کے دیسی ساخت طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا دورہ کریں گی اور اسی دن شام 4 بجے آئی این ایس ڈروناچاریہ میں بحریہ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ بعد میں، وہ ترواننت پورم کے لیے روانہ ہوں گی اور حیات ریجنسی میں قیام کریں گی۔ وہ 17 مارچ کو دوپہر 12 بجے کاوڈیار ادے پیلس کنونشن سنٹر میں 'کڈمبشری' کی 25 ویں سالگرہ کا افتتاح کریں گی۔ وہ اسی تقریب میں ریاستی حکومت کی دو دیگر اسکیموں کا بھی افتتاح کریں گی۔ پروگرام کے بعد وہ لکشدیپ کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.