Security Forces On High Alert ہیرانگر دھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ
Published: Mar 30, 2023, 5:34 PM

Security Forces On High Alert ہیرانگر دھماکے کے بعد جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ
Published: Mar 30, 2023, 5:34 PM

کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر بارڈر پولیس پوسٹ کے نزدیک ہوئے زوردار دھماکے کے بعد بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر بارڈر پولیس پوسٹ کے نزدیک ہوئے زوردار دھماکے کے بعد بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور جگہ جگہ ناکے بٹھائے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ کٹھوعہ میں پولیس پوسٹ کے نزدیک ہوئے زور دار دھماکے کے بعد عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کی خاطر ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ اور ہیرانگر میں جگہ جگہ اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جموں پٹھان کورٹ قومی شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر کو چاروں اطراف سے سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے'۔معلوم ہوا ہے کہ حساس عمارتوں ، فوجی تنصیبات اور پولیس تھانوں کے اردگرد بھی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا 'جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر کئی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ ان ناکوں پر گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے'۔
واضح رہے کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بدھ کی رات ایک دھماکہ ہوا اس دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی، جس کی وجہ سے کئی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ وہیں چند گھنٹے دھماکہ کے بعد سکیورتی فروسز کو علاقہ میں ایک زندہ دستی بم برآمد ہوا ہے۔
(یو این آئی)
