BJP files complaint against Rahul راہل اور دیگر کے خلاف جنگل کے قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت درج

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 3:29 PM IST

راہل اور دیگر کے خلاف جنگل کے قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت درج

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بانڈی پور ٹائیگر ریزرو (بی ٹی آر) میں جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی کے لیے محکمہ جنگلات میں شکایت درج کرائی ہے۔ BJP files complaint against Rahul

میسور: یہ شکایت راہل گاندھی، کے جے جارج، سدارامیا اور ایچ سی مہادیوپا کے خلاف ہفتہ کی صبح درج کی گئی ہے۔

بی جے پی نے شکایت کی کہ کانگریس قائدین نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جمعہ کی صبح بغیر اجازت کے مین بی ٹی آر روڈ پر ٹائیگر ریزرو میں داخل اور گاڑیوں کو ڈی بورڈنگ کرنے پر پابندی لگاتا ہے۔ Karnataka BJP files complaint against Rahul Gandhi

بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ جنگلات کے عہدیداروں نے صبح 6 بجے کے مقررہ وقت سے پہلے مڈوملائی اور کرناٹک کے کانگریس رہنماؤں کو اجازت دے دی تھی۔ ہنگامی گاڑیوں اور چار ٹورسٹ بسوں کے علاوہ رات کے وقت ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

سدارامیا کرناٹک کی طرف سے بی ٹی آر میں داخل ہوئے اور راہل گاندھی کا قافلہ تمل ناڈو کے مڈوملائی طرف سے داخل ہوا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ ان کی ملاقات کیکان ہلا اور میلوکماناہلی چیک پوسٹوں کے درمیان جنگل کے اندر ہوئی تھی۔ Karnataka BJP files complaint against Rahul Gandhi

بی جے پی کے مطابق دونوں رہنما اپنی گاڑیوں سے نیچے اترے اور گلدستے کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کا استقبال کیا جو کہ جنگل کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ سدارامیا کرماٹکا کے گنڈلوپیٹ میں داخل ہونے کے لئے راہل گاندھی کی گاڑی پر چڑھ گئے۔

یواین آئی

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک پہنچی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.