بیدر: شہر کے عثمان گنج روڈ پر حجامہ ہاؤس کا افتتاح ریاستی وزیر برائے ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہاکہ محمد ندیم نے حجامہ کلینک کا انعقاد بہتر انداز میں کیا ہے میں نے سنا ہے کہ وہ اس لائن میں اٹھ سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں یقینا یہ کسی بھی لائن میں بہت بڑا تجربہ ہے ریاستی وزیر رحیم خان نے کہا کہ حجامہ کرانا ایک سنت ہے اور ہر سنت پر عمل کرنے پر یقینا فائدہ ہوگا۔ ہم کامیاب بھی ہوں گے۔ میں نے ابھی تک حجامہ نہیں کروایا ہے لیکن انشاءاللہ بہت جلد حجامہ کرواؤں گا۔ رکن اسمبلی بیدر نے امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک باہر ضرور حجامہ کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: دینی علم کے ساتھ ادب کو پڑھنا بھی ضروری، مدرسہ کی طالبات سے رحمت اللہ رحمت شیموگوی کا خطاب
محمد ندیم نے کہا کہ میں گزشتہ اٹھ سالوں سے حجامہ کرنے کا تجربہ رکھتا ہوں انہوں نے حجامہ ہاؤس کے اوقات بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے صبح 10 بجے سے تین بجے تک اور مرد احباب کے لیے شام پانچ بجے سے 10 بجے تک حجامہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بیدر شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حجامہ ہاؤس کلینک سے استفادہ کریں اس موقع پر محمد غوث چیئرمین مجلس بلدیہ پیدر ،ڈاکٹر محمد سہیل ، ڈاکٹر حسام قادری سید منصور احمد قادری وہ دیگر موجود تھے۔