NEET Results حفاظ طلباء کی نیٹ نتائج میں شاندار تاریخ ساز کامیابی

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 7:39 AM IST

حفاظ طلباء کی نیٹ نتائج میں شاندار تاریخ ساز کامیابی

معروف تعلیمی ادارہ شاہین انسٹی ٹیویشن بیدر کے حافظ طلباء نے نیٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اس کی اطلاع شاہین کے ڈائریکٹر آصف علی نے دی ہے۔ performance of Hafiz students in NEET Result

سولاپور: جنوبی بھارت کے معروف تعلیمی ادارہ شاہین انسٹی ٹیویشن بیدرکے حافظ طلباء نے نیٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، اس کی اطلاع شاہین کے ڈائریکٹر آصف علی نے یہاں دی ہے۔ واضح رہے ادارہ نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پر شروع کئے گئے 'حفظ القُرآن پلس کورس' اور تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کیلئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ( اے آئی سی یو)کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔ حافظ محمد علی اقبال نے NEET میں 680 اسکور کئے۔شاہین پی یو کالج بیدر کو 450 طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل کی نشستیں ملنے کی امید ہے۔ performance of Hafiz students in NEET Result

شاہین پی یو کالج بیدر جس نے NEET کے موجودہ دور میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، کو سرکاری کوٹہ کے تحت سرکاری طورپر 450 مفت میڈیکل سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ شاہین کالج بیدر کے ایک طالب علم نے 1000 کے اندر، تین طلباء نے 2000 کے اندر، پانچ طلباء نے 3000 کے اندر، سات طلباء نے 4000 کے اندر اور آٹھ طلباء نے 5000 کے اندر رینک حاصل کیے ہیں۔ حفظ مکمل کرنے کے بعد بنگلورو کے محمد علی اقبال جنہوں نے شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمامAICU (اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ) میں بنیادی تعلیم حاصل کی، 720 نمبرا ت میں سے 680 نمبرات حاصل کر کے ٹاپر رہے۔ Hafiz students Performance in NEET Result

آل انڈیا سطح پر 834 واں رینک (زمرہ رینک 210) حاصل کیا۔سید نظام الدین 1,087 واں رینک،پریرنا پاٹل 1,138 ویں رینک، محمد نعمان حسن 2,204 ویں رینک،وشال چمکوڈ 2,257 واں رینک،عظمیٰ نے 3,282 واں رینک حاصل کیا، محمد اصیل خان نے 3,287 واں اور سوجل برادار نے 4,224 واں رینک حاصل کیا۔آج شاہین ادارہ جات بیدر میں شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیرنے قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹNEET میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔ انھیں شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا12 طلباء جنہوں نے حفظ مکمل کرنے کے بعد کالج میں بنیادی کی تعلیم حاصل کی ہے اور پی یوسی مکمل کیا ہے، NEET میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر کامیابی حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد میں ایسے طلباء ہیں جنہوں نے سرکاری اسکولوں، کنڑ میڈیم اور دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کی ہے۔

اس بار جملہ 450 طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل کی نشستیں ملنے کی امید ہے۔اچھے تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی وجہ سے کالج کو سرکاری کوٹہ کے تحت ملنے والی مفت میڈیکل سیٹوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں 2,900 طلباء نے سرکاری کوٹے کے تحت میڈیکل کی نشستیں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ڈراپ آؤٹ طلباء کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لیے خصوصی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی کاوشیں ڈراپ آؤٹ اور حافظ طلباء کو قومی دھارے میں لانے میں بہت کامیاب رہی ہیں۔اس موقع پر حافظ محمد علی اقبال نے کہا کہ میرا میڈیکل کورس کاایک خواب پورا ہونا ہے۔میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے NEET میں 680 نمبر حاصل کیے ہیں۔ محمد علی اقبال جنہوں نے حفظ مکمل کیا اور NEET میں شاہین پی یو سائنس کالج میں ٹاپر کے طور پر ابھرے۔ انھو ں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کے تعاون سے ان کا میڈیکل کورس کا خواب پورا ہوا ہے۔میں نے اپنی بنیادی تعلیم شاہین میں مکمل کیا اور پی یو سی اول اور دوم پڑھا۔معیاری تعلیم کی وجہ سے پی یو سی سالِ دوم میں میں 96 فیصد نمبر ات حاصل کئے۔NEET میں 720 میں سے 680 نمبر حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا رینک 834 ہے اور زمرہ رینک بنگلور میں 210 ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایمس، نئی دہلی، بھوپال میں سیٹ ملنے کی امید ہے۔اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدر کی ڈائریکٹر محترمہ مہر سلطانہ‘ عبدالحسیب منیجنگ ڈائریٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘عبدالمقیت اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘پرنپلس سید حفیظ الدین قادری المعروف گیسو قادری‘محمد خواجہ پٹیل اور شاہین پی یو کالج کے فیکلٹیز ستیش سر‘ ندیم قادری سر‘صباحت انور سر‘ سرینواس سراور محمد عارف سر وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کیلئے اے آئی سی یو اورعصری تعلیم سے نابلدحفاظ کرام کیلئے کل ہندسطح پر معروف پروگرام حفظ القُرآن پلس کے ذریعے صرف 4سال کے کم عرصہ میں حفاظ کرام کا بنیادی تعلیم اور جماعت دہم و پی یوسی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ نیٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کاایک منفرد تاریخ ساز ریکاڈ ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہین ادارہ جات بیدر کے حفاظ طلباء نیٹ امتحان میں شرکت کرتے ہوئے بہترین تعلیمی مُظاہرہ کیا جن میں سے حسب ذیل حفاظ طلباء نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ حافظ محمد علی اقبال نے نیٹ میں 680نشانات حاصل کئے ہیں ۔م۔حافظ گُلمان احمد زیردی نےNEETمیں 646 نشانات حاصل کئے ہیں،حافظ محمدعبداللہ نے NEETمیں 632نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر220410658221ہے‘حافظ حذیفہ نےNEETمیں 602نشانات حاصل کئے ہیں اور ان کے علاوہ حافظ محمد صفی اُللہ نےNEETمیں 577نشانات حال کئے ہیں ،حافظ شیخ عبدالرافع نےNEETمیں 567نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر220410187417ہے‘حافظ انصاری محمد فیض عقیل احمد نےNEETمیں 562نشانات حاصل کئے ہیں اورحافظ غلام وارث نےNEETمیں 560نشانات حاصل کئے ہیں،حافظ شعیب ساجد حسین گاولی نےNEETمیں 533 نشانات حاصل کئے ہیں ۔حافظ محمد آصف نےNEETمیں 504نشانات حاصل کئے ہیں ۔ ہزاروں طلباء کے درمیان حافظ طلباء نے نہ صرف شاہین ادارہ جات میں بلکہ پورے ہندوستان میں ایک ناقابل یقین حد تک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عربی اور اردو کے علاوہ اس سے پہلے کبھی اسکول نہ جانے کے باوجود،اور نہ ہی سائنس، ریاضی، یا زبانوں جیسے مضامین کا کبھی مطالعہ نہ کیا ہو۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے خصوصی شعبہ (AICU) اور 'نظم و ضبط مدرسہ زندگی' نے انہیں ممتاز میڈیکل کالجوں میں مفت سرکاری نشستیں حاصل کرنے میں مدد کی۔ایک منفرد لیکن کامیاب تجربے میں ادارہ حافظ طلباء کو میڈیکل اور دیگر تمام پیشہ ورانہ کورسس کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرتا ہے۔

واضح رہے شاہین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سالوں میں بھی رینک ہولڈرز تیار کیے ہیں۔شاہین کالج بیدر کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ اُتسؤ ایوارڈ حاصل کرنے والا ادارہ ہے، ہر سال رینک ہولڈرز بنا کر طلباء کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے۔آج شاہین پی یو کالج بیدر میں مذکورہ بالا حفاظ طلباء کی شاندار کامیابی پر انھیں تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بار ایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی کنجی ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلباء کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے حفاظ طلباء جن کے NEETمیں 450سے زائد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے میڈیکل سیٹ کے اہل نہیں ہوئے ہیں تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اگروہ NEETرپیٹ کرنا چاہتے ہیں تو شاہین ادارہ جات بیدر نے ان کیلئے ایک خصوصی اسکیم ترتیب دی ہے اس اسکیم کے تحت شاہین ادارہ جات بیدر کے ملک بھر کے تمام مراکز پرNEETکی کوچنگ مع قیام و طعام کے مفت دی جائے گی۔

ایسے حفاظ جو 11ویں اور12ویں (سائنس) میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کیلئے 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔اور ایسے حفاظ جو حفظ کرچکے ہو جو عصری تعلیم سے نابلد ہیں‘عصری تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے بھی50 فیصد اسکالرشپ کے ذریعے عصری تعلیم کا موقع فراہم کیا جاے گا۔ خواہشمند حفاظ طلباء ملک بھر میں شاہین ادارہ جات بیدر کے زیر اہتمام 25سے زائد AICU(اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ) مراکز کے علاوہ شاہین کے کسی بھی مرکز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://hifzulquranplus.com/ اس موبائیل نمبر پر 9663746237پر رابطہ اوقاتکار قائم کرسکتے ہیں۔ملک بھر کے علماء و حفاظ کرام اور متحرک سماجی خدمات گارافراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ مذکورہ بالاسنہری مواقع کیلئے اس پیغام کو حفاظ اور ان کے والدین تک پہنچائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.