Fazil Murder Case: فاضل قتل کیس، اکیس مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 12:09 PM IST

Updated : Jul 30, 2022, 1:07 PM IST

فاضل قتل کیس

پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے رکن پروین نیتارو کے قتل اور فاضل کے قتل کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ اے ڈی جی پی آلوک کمار نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے اور ابھی کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ Fazil Murder Case

منگلورو: جنوبی ریاست کرناٹک کے سورتھکل علاقے میں اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمد فاضل کے قتل معاملے میں ہونیوالی تحقیقات کے دوران تاحال 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مختلف جہتوں میں جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ جاننے کے لیے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں کہ آیا فاضل کے ساتھ کسی شخص کی ذاتی رنجش تو نہیں تھی ۔ پولیس مختلف زاویوں سے قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تمام متعلقہ علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کی ہے ۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے رکن پروین نیتارو کے قتل اور فاضل کے قتل کے درمیان کوئی تعلق تھا۔ نیتارو کو چند روز قبل اسی علاقے میں پراسرار طور ہلاک کردیا گیا تھا جس پر ہندو تنظیموں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا اور تشدد کے کئی واقعات کے بعد پولیس نے امتناعی احکامات نافذ کئے تھے۔ اے ڈی جی پی آلوک کمار نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے اور ابھی کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

police probe link between fazil and bjym leader praveen netaru murders

چیک پوسٹ: منگلور سٹی پولیس کمشنریٹ کے تحت اڈوپی ضلع کی سرحد اور کیرالہ ریاستی سرحد سمیت 19 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔ منگلورو شہر میں یکم اگست تک دفعہ 144 اور دکشینہ کنڑ ضلع پولیس میں 6 اگست تک نافذ ہے۔ ضروری خدمات کے علاوہ تمام دکانیں جمعہ کی شام 6 بجے سے آج صبح 6 بجے تک بند رہیں۔ یہی حکم منگلورو شہر میں یکم اگست تک شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔منگلور سٹی کمشنریٹ میں یکم اگست تک اور پورے جنوبی کنڑ ضلع میں 6 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

suspected persons detained in fazil murder case in karnataka

واضح رہے کہ جمعرات کی شام منگلورو کے سورتھکل علاقے میں محمد فاضل پر چار نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ فاضل پر ایک دکان کے باہر چار افراد نے حملہ کیا جو ایک جنی کار میں سوار ہوکر جائے واردات پر عین اسوقت نمودار ہوئے جب فاضل دکان سے باہر آرہا تھا۔ حملہ آوروں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔ پولیس نے ابھی یہ خلاصہ نہیں کیا ہے کہ آیا کسی قاتل کی شناخت ہوئی ہے یا نہیں۔

Last Updated :Jul 30, 2022, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.